ETV Bharat / state

CAA Will Be Implemented After COVID Vaccine Drive is Over: سی اے اے کووڈ ویکسینیشن کے بعد نافذ ہوگا: امت شاہ

ابی جے پی رہنما سویندوادھیکاری نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کووڈ ویکسینیشن کی تیسری خوراک مکمل ہونے کے بعد سی اے اے کو آگے بڑھائے گی۔ حکومت نے احتیاطی خوراک کی ویکسینیشن اپریل میں شروع کی ہے اور توقع ہے کہ یہ نو ماہ میں مکمل ہو جائے گی،واضح رہے کہ سی اے اے کو 11 دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا ۔ Amit Shah to Implement CAA After COVID Vaccination Drive

سی اے اے کووڈ ویکسینیشن کے بعد نافذ ہوگا: امت شاہ

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 6:42 AM IST

Updated : Aug 3, 2022, 8:45 AM IST

نئی دہلی:سی اے اے یعنی شہریت ترمیمی قانون کوکووڈ ویکسینیشن کے بعد پھر سے شروع کرنے کی ہلچل شروع ہوگئی ہے، اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کویہ یقین دہانی کرائی، سویندو ادھیکاری منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں امت شاہ سے مغربی بنگال میں بی جے پی کے کام کاج کے ساتھ ساتھ تنظیمی مسائل سے متعلق معاملات کو اٹھانے کے لیے ملاقات کرنے ان کے دفتر پہنچے تھے۔

اس دوان سویندو ادھیکاری نے شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کووڈ ویکسینیشن ختم ہونے کے بعد پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق شہریت (ترمیمی) ایکٹ جو افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے جو ہندو، سکھ، بدھسٹ، جین، پارسی اور عیسائی غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینا چاہتا ہے، کووڈ ویکسینیشن مہم کے بعد اسے نافذ کیا جائے گا۔

میٹنگ کے بعد،ادھیکاری نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کووڈ ویکسینیشن کی تیسری خوراک مکمل ہونے کے بعد سی اے اے کو آگے بڑھائے گی۔ حکومت نے احتیاطی خوراک کی ویکسینیشن اپریل میں شروع کی ہے اور توقع ہے کہ یہ نو ماہ میں مکمل ہو جائے گی،واضح رہے کہ سی اے اے کو 11 دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا ۔ شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج کے باوجود سی اے اے کو نافذ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سی اے اے کا نفاذ مہاتما گاندھی کی خواہشات کے عین مطابق: کووند

امت شاہ سے ملاقات کرنے والے ادھیکاری نے مغربی بنگال میں حکومت کرنے والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ساتھ بی جے پی کی جاری سیاسی لڑائی سے متعلق دیگر مسائل بھی اٹھائے۔ ادھیکاری نے کہا کہ انہوں نے ٹی ایم سی کے 100 قائدین کی فہرست دی ہے جن کے خلاف بدعنوانی پر کارروائی ہونی چاہئے۔

Last Updated : Aug 3, 2022, 8:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.