بی جے پی کے قریبی شرومنی اکالی دل دہلی اسمبلی انتخابات نہیں لڑے گی۔ دراصل، اکالی دل کے سینئر رہنما منجندر سنگھ سرسا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اکالی دل نے کچھ مطالبات پر اتفاق رائے نہیں ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کا اتحاد بی جے پی سے ٹوٹ رہا ہے۔
سی اے اے پر ہمارا موقف قائم ہے
وہیں پریس کانفرنس کے دوران، اکالی دل کے سینئر رہنما منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کچھ مطالبات پر اتفاق رائے نہیں ہونے کی وجہ سے دہلی اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ہمارا موقف ابھی بھی قائم ہے۔ بی جے پی قائدین پر بار بار ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اکالی دل اب بھی سی اے اے کے اپنے اسٹینڈ پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک کے مسلمانوں کو بھی سی اے اے میں شامل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کی دوسری فہرست جاری، نئی دہلی سے سنیل یادو کو ٹکٹ
کیونکہ ہمارے مذہب میں تمام لوگوں کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے سی اے اے اسٹینڈ پر قائم ہیں۔
وہیں انتخابات نہیں لڑنے کے سوال پر، اکالی دل کے سینئر رہنما منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ پارٹی نے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ان کا اتحاد ٹوٹ رہا ہے۔ اتحاد آج بھی برقرار ہے۔