ETV Bharat / state

Bulldozer Action in Nuh Condemned: بلڈوزور کلچر آمریت کی بد ترین شکل ہے، ای ٹی محمد بشیر - نوح فسادات اور بلڈوزر ایکشن

ریاست اتر پردیش کے بعد اب ہریانہ میں بھی، فرقہ وارانہ فسادات کے بعد، مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلائے جانے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 5:18 PM IST

نئی دہلی: انڈین یونین مسلم لیگ کے کیرالہ اسلامک کلچرل سینٹر میں شمالی ہند کے عہدیداران کا ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد نیشنل سیکریٹری خرم انیس عمر کی صدات میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ میں ممبر سازی ایپ کی لانچنگ اور اس کے استعمال کے طریقہ کار پر ٹریننگ دی گئی۔ اس ورک شاپ میں پارٹی کے دو ممبران پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر اور عبد الصمد صمدانی کے علاوہ پارٹی کے نیشنل سیکریٹری خرم انیس عمر شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے نیشنل جنرل سیکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ ’’ملک بھر کے حالات انتہائی خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ فسطائی طاقتیں اپنے عروج پر ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں انتہائی بردباری کے ساتھ ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ آپس میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھنی ہے اور باطل کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی بقاء کا تحفظ کرنا ہے۔‘‘

ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ ’’بلڈوزر کلچر ملک کی سالمیت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یہ کیسا ملک بنانا چاہ رہے ہیں جہاں اپنی ہی ریاعا کو بے گھر کر دیا جائے! ان کی جائیداد اور کاروبار کو ختم کر دیا جائے۔ ہندوستان میں عدلیہ کا مضبوط نظام ضلعی سطح سے لیکر اوپر تک قائم ہے، ملزموں کے داروگیر اور مجرموں کو سزا دینے، دلانے کا طریقہ کار دستور میں مذکور ہے۔ عدلیہ کے فیصلے پر تنقید کے باوجود آج بھی اس پر عام لوگوں کا اعتبار و اعتماد قائم ہے۔ عدالت ظلم کو دور کرنے اور مظلوم کو انصاف دینے کا مضبوط ذریعہ ہے۔ یہ حق کی آواز دبانے کی مذموم کوشش ہے، ایسی جمہوریت میں نہیں آمریت میں ہوتا ہے، یہ آمریت کی بدترین شکل ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Haryana Violence تین منزلہ ہوٹل پر چلا بلڈوزر، نوح تشدد کے دوران ہوٹل کی چھت سے پتھر پھینکنے کا الزام

محمد بشیر کے مطابق ’’ہندوستان کو آمریت کے اس نئے حملے سے نکالنے کے لیے تمام محبان وطن کو سامنے آنا ہوگا، یہ راستہ کانٹوں بھرا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو ایک اور آزادی کی ضرورت ہے اور وہ ہے نفرت بھرے ماحول سے، آمرانہ کردار سے، بد عنوانی اور ظلم سے، اس کے بغیر یہ ملک ماضی کی روایت کو باقی نہیں رکھ سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.