ETV Bharat / state

Cylinder Explosion in Delhi دہلی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان منہدم، آٹھ افراد زخمی

دہلی کے نانگلوئی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم ہو گئی۔ اس حادثے میں تقریباً آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ House collapse in Delhi

دہلی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان منہدم، آٹھ زخمی

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 2:47 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے نانگلوئی علاقے کے کنور سنگھ نگر کی گلی نمبر 10 میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے ایک عمارت گرگئی جس سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایف ایس کے مطابق تمام زخمی افراد کو مقامی شہریوں اور پولیس پی سی آر اہلکاروں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح تقریباً 5.15 بجے مکان گرنے کی اطلاع ملی۔ یہ عمارت گراؤنڈ پلس ٹو میں بنائی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلور پر سلنڈر لیک ہو رہا تھا۔ اسی دوران کسی نے بجلی کا سوئچ آن کر دیا، جس سے دھماکہ ہوا اور یہ عمارت منہدم ہو گئی۔ مقامی پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں بھی موقعے پر پہنچ گئیں۔

  • #WATCH | A fire call was received about a house collapse in Kunwar Singh Nagar, Nangloi Road in Jawalpuri area. The building collapsed after a blast in an LPG cylinder. 8 people residing in the house are injured. DFS fire personnel have reached the site. No casualties reported as… pic.twitter.com/QXbVQkkTnc

    — ANI (@ANI) April 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک اور واقعے میں ٹیگور گارڈن کے علاقے میں ایک عمارت گر گئی۔ اتوار کی دیر رات تقریباً 23.30 بجے فائر ڈپارٹمنٹ کو عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ فائر فائٹرز موقعے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دیکھا کہ پڑوسی پلاٹ پر تہہ خانے کی کھدائی کے دوران تین منزلہ عمارت گر گئی تھی۔ ڈی ایف ایس نے کہا کہ اس واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ان واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دونوں واقعات افسوسناک ہیں۔ دونوں علاقوں کی ضلعی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ ہم ریسکیو ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ میں خدا سے سب کی خیریت کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: House Collapse In Poonch پونچھ میں مکان گرنے سے دو درجن افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.