ETV Bharat / state

Reaction on Union Budget: عام بجٹ پر رکن پارلیمان کنور دانش کا رد عمل

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے حال ہی میں مالی برس 2022-23 کے لیے عام بجٹ پیش کیا ہے جس پر حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ نہیں ہے۔ Reaction on Union Budget

bsp mp kunwar danish retion on budget
عام بجٹ پر رکن پارلیمان کنور دانش کا رد عمل
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 5:39 PM IST

عام بجٹ پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بی ایس پی کے امروہہ سے ممبر پارلیمنٹ کنور دانش سے بات کی جس میں انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ عوام کے لیے نہیں بلکہ مودی حکومت نے اپنے دوستوں کے لیے پیش کیا ہے۔' BSP MP Kunwar Danish Retion on Union Budget

انہوں کہا کہ' جب مودی حکومت سنہ 2014 میں اقتدار میں آئی تھی تب کسانوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسانوں کی آمدنی کو دُگنی کر دی جائے گی، اسے تو پورا کیا نہیں کیا اب کہہ رہے ہیں ڈرون کے ذریعے کھیتوں کا سروے کیا جائے گا کہ کھیتی کیسے ہو رہی ہے'۔

ویڈیو
انہوں نے مزید کہا کہ جب زرعی قوانین کو معافی مانگتے ہوئے واپس لیا گیا تھا تب کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ بات چیت کی جائے گی لیکن آج تک بات چیت ہی نہیں کی گئی بلکہ ان کے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے'۔کنور دانش نے کہا کہ سرکار کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 142 لوگوں کی آمدنی میں لاکھوں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بجٹ میں ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہ کرکے حکومت نے درمیانی اور کم آمدنی والوں کو کوئی راحت نہیں پہنچائی۔کنور دانش کا کہنا تھا کہ مودی حکومت 'جملوں' کی سرکار ہے جو صرف وعدے کرتی ہے۔'قابل ذکر ہے کہ نرملا سیتا رمن نے ہیرے زیورات پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی اور چھتریوں پر درآمدی ڈیوٹی میں 20 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ ہیرے کی کسٹم ڈیوٹی کم کیے جانے سے زیورات سستے ہوں گے۔ وہیں بیرون ملک سے آنے والی مشینری، کاشتکاری کا سامان، کپڑے اور چمڑے کی اشیاء بھی سستی کی گئی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.