ETV Bharat / state

وزیر اعظم سے پھنسے ہوئے شہریوں کو ان کے گھر پہنچانے کا مطالبہ - شہریوں کو گھر پہنچانے کو ترجیح دیں

بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے پھنسے ہوئے شہریوں کو ان کے گھر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے پھنسے شہریوں ان کے گھر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 9:59 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ دانش علی نے وزیراعظم نریندر مودی سے لاک ڈاؤن کے سبب پورے ملک میں پھنسے شہریوں کو مرکزی حکومت کے خرچے پر گھر بھیجے جانے اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے بات کرنے کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دانش علی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کوٹہ میں کوچنگ کرنے والے طلبہ کو جمعہ کے روز بسیز بھیج کر اترپردیش کے مختلف اضلاع میں پہنچانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کا انتظام ملک میں اپنے گھروں سے دور پھنسے ہر شہری کے لیے کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت بیرون ملک پھنسے شہریوں کو ہوائی جہاز بھیج کر واپس لاسکتی ہے تو ملک کے عام شہریوں کو سپیشل ریل گاڑی یا بس سے گھر بھجوانے کا انتظام بھی کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں ایک بھی کورونا متاثر شہری نہیں ہے، ان اضلاع کے اندر آمد و رفت کے لییے لاک ڈاؤن ختم کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں باہر سے آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کا انتظام ہونا چاہیے، کوئی علامت نہ پائی جائے تو گھر میں ہی قرنطینہ کیا جانا چاہیے۔

بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے پھنسے شہریوں ان کے گھر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے
بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے پھنسے شہریوں ان کے گھر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

بی ایس پی کے رہنما نے مسٹر مودی سے خط لکھ کر کہا کہ وزیراعظم ہونے کے ناطے آپ کے پاس پورے ملک تک 'من کی بات' پہنچانے کا نظام موجود ہے۔

اس لیے کم از کم اراکین پارلیمنٹ کو لاک ڈاؤن کے وقت اپنے اپنے حلقوں کے شہیریوں تک اپنی بات پہنچانے کا کوئی نظام مہیا کروایا جانا چاہیے، جو آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم ریڈیو، لوکل ٹیلی وژن چینلز کے ذریعے یہ ممکن ہے۔

اس کے لیے سلاٹ طے کیے جانے چاہئیں، اور تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنے لوک سبھا حلقے کے افسران کے ساتھ کم از کم ہفتے میں ایک بار ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے سبب قومی سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک کے کروڑوں شہری اپنے گھر سے دور راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ان شہریوں میں کروڑوں دہاڑی اور ٹھیکہ مزدور بھی ہیں، جو روز کماتے اور روز کھاتے ہیں۔ ان سبھی کا روزگار ختم ہو گیا ہے اور یہ بغیر آمدنی اور کھانے کے انتظام کے اپنے اپنے گھروں سے دور پھنسے ہوئے ہیں۔

دانش علی نے پورے ملک کے 40 کروڑ بے روزگاروں، غریبوں اور مزدوروں کو ماہانہ پانچ ہزار روپیے مالی مدد دینے کا مطالبہ، دہرایا اور کہا کہ اس پر ہمدردانہ غور و خوض کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں پھنسے عوام کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے، کروڑوں بے روزگار جو خود بھوکے پھنسے ہوئے ہیں، انھیں گاؤں میں رہنے والے اپنے گھر کے دیگر افراد کی فکر بھی ستارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال ہولناک ہوتی جارہی ہے، خود کشی کے واقعات ہورہے ہیں، سورت، مدورَے اور ممبئی کے محنت کش مزدور اپنے گاؤں واپس جانے کے لیے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.