ETV Bharat / state

Brutal Murder in Delhi دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں لڑکی کا وحشیانہ قتل، ملزم گرفتار - نابالغ لڑکی کا بے دردی سے قتل

دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے بہیمانہ قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے لڑکی پر چاقو سے 21 وار کیے۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ وہیں پویس نے کارروائی کرتے ہوئے بلند شہر سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں لڑکی کا وحشیانہ قتل

author img

By

Published : May 29, 2023, 3:44 PM IST

دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں لڑکی کا وحشیانہ قتل

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں قتل کا دردناک واقہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے نابالغ لڑکی کا بے دردی سے قتل کردیا۔ شمال مغربی دہلی کے شہر آباد ڈیری علاقے میں اتوار کی رات ایک نابالغ لڑکی کو 21 بار چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کی شناخت ساکشی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شہباز ڈیری کے ای بلاک میں رہتی تھی۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اپنی دوست بھاونا کے ساتھ سالگرہ کی تقریب میں جانے والی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھاونا کو بلانے اس کے گھر آئی تھی۔ لڑکی بھاونا کے گھر کے باہر اس کا انتظار کر رہی تھی۔ اسی دوران اس پر حملہ کیا گیا۔

دراصل اسی دوران ایک نوجوان ساکشی کے پاس آیا اور اس سے باتیں کرنے لگا۔ کسی بات پر ناراض ہو کر اس نے ساکشی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد اس پر پتھر سے حملہ بھی کیا۔ زخمی ہونے کے بعد ساکشی سڑک پر گر گئی۔ وہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور زخمی حالت میں ساکشی کو ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش اہلخانہ کے حوالے کر دیا ہے۔ وہیں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں رلیشن شیپ میں تھے، کسی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ لیکن قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں پویس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بلند شہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tribal Woman Killedجھارکھنڈ میں انسانیت شرمسار، شوہر نے بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.