دارالحکومت دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں اناؤ متاثرہ زندگی کی جنگ ہار گئی جس کے بعد سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما برندا کرات اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ اترپردیش حکومت کی ناکامی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی بھی صحیح طریقے سے دیکھ بھال نہیں کی گئی۔کنبہ پورے دن بھوکا رہا لیکن پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی افسران ہسپتال نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے ان پر توجہ دی۔واضح رہے کہ ریپ کے ملزم نے متاثرہ کو زندہ جلانے کی کوشش کی تھی۔
مذید پڑھیں: اُنأو متاثرہ ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی
وہ 90 فیصد جھلس چکی تھی جس کے بعد جمعرات کی شام لکھنؤ سے ائیر لفٹ کے ذریعہ دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
وہیں 6 دسمبر رات 11:40 پر متاثرہ نے دہلی کے صفدرجنگ ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ ڈاکٹر شالاب کمار نے بتایا کہ 'متاثرہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔'