نوئیڈا: ریاست اترپردیس میں نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلے ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک معصوم بچے کی آوارہ کتوں نے کاٹنے سے موت واقع ہوئی تھی۔ بچے کے اعزاز میں سوسائٹی کے باشندوں نے کینڈل مارچ کا اہتمام کیا، جس میں سوسائٹی میں رہائش پذیر خواتین، بچوں، برزگوں نے شرکت کی۔ کینڈل مارچ کے دوران مکینوں نے سوسائٹی کو آوارہ کتوں سے صاف کیے جانے کی بھی مانگ کی۔ کینڈل مارچ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سب کا مطالبہ ہے کہ سوسائٹی کو کتوں سے نجات دلائی جائے۔Candle March in Noida
حادثہ کیسے ہوا؟
سپنا نامی ایک خاتون سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلیوارڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مزدوری کرتی تھی۔ سپنا اور اس کے شوہر دونوں ہی سوسائٹی میں کام کر کے اپنے کنبے کے لیے نان شبینہ کا انتظام کرتے تھے۔ سپنا 18 ماہ کے لڑکے اروند کو بھی اپنے ساتھ سوسائٹی میں لے کر آتی تھی۔ اتوار 17 اکتوبر 2022 کو بچے کو کنارے سلا کر جب سپنا سوسائٹی میں کام کر رہی تھی تو اس نے اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنی۔ Boy Killed by Stray dog attack Residents Hold Candle March in Noida
سپنا جیسے ہی موقع پر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ کچھ آوارہ کتے اس کے بچے کو نوچ رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور کتوں کو بھگا دیا۔ بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں پیر کی رات دیر گئے اطلاع ملی کہ معصوم بچے کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کتے بچے کی آنتیں نکال چکے تھے۔ Stray dog attack in Noida
سوسائٹی میں اس سے قبل بھی آوارہ کتے معصوم بچوں پر حملے کر چکے ہیں۔
لوٹس بلیوارڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں آوارہ کتوں کے حملے کوئی نئی بات نہیں۔ دوسری جانب کتوں سے محبت کرنے والے گلی کوچوں کو سوسائٹی سے باہر کرنے کے خلاف ہیں۔ سوسائٹی سے موصولہ اطلاع کے مطابق تقریباً 3 سال قبل بھی ایک بچے پر یہاں آوارہ کتوں نے حملہ کیا تھا۔ اس وقت کافی تنازع ہوا تھا۔ Dog bite Kills Boy in Noida
مزید پڑھیں: Dog Scratched کتے نے بچے کو نوچ کھایا، سوسائٹی میں ہنگامہ