ETV Bharat / state

Boy Becomes Girl For Free Bus Service in Delhi: مفت بس سروس کے لیے نوجوان بنا لڑکی، ویڈیو وائرل - دہلی میں نواجوان لڑکی کا گیٹ اپ لےکر چڑھا بس میں

دہلی کے ایک نوجوان نے مفت میں بس کا سفر کرنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے۔ دراصل ایک نوجوان نے لڑکی کا گیٹ اپ اختیار کرکے بس میں سوار ہو کر مفت بس سروس سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی لیکن کنڈیکٹر نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے بعد کیا ہوا خود ہی دیکھ لیں...Boy Becomes Girl For Free Bus Service in Delhi

مفت بس سروس کے لیے نوجوان بنا لڑکی، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 5:01 PM IST

دہلی کی سڑکوں سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے مفت میں بس کا سفر کرنے کے لیے تمام حدیں پار کر دیں۔ لڑکی بن کر نوجوان مفت بس سروس سے لطف اندوز ہونے نکلا۔ نوجوان نے لڑکی کی طرح سر کو کپڑے سے ڈھانپ لیا اور چہرے پر ماسک لگا کر بس میں بیٹھ گیا۔ اس کے باوجود وہ کنڈیکٹر کی نظروں سے نہ بچ سکا۔ لڑکی بننے والا نوجوان جیسے ہی بس میں سوار ہوا تو کنڈیکٹر کو اس کے رویے پر شبہ ہوا تو اس نے نوجوان سے ماسک اتارنے کو کہا۔ نوجوان نے جیسے ہی ماسک ہٹایا، اس کا پورا بھانڈا پھوٹ گیا۔Boy Becomes Girl For Free Bus Service in Delhi

مفت بس سروس کے لیے نوجوان بنا لڑکی، ویڈیو وائرل

اس پورے معاملے کا ایک ویڈیو بھی کنڈکٹر نے بنایا ہے، جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کنڈکٹر اسے بار بار ماسک اتارنے کو کہہ رہا ہے لیکن نوجوان ماسک ہٹانے کے بجائے کنڈیکٹر سے معافی مانگ رہا ہے۔ تھوڑی دیر بعد کنڈکٹر کے غصے پر نوجوان خوفزدہ ہو کر ماسک اتار دیتا ہے۔ جس کے بعد اس کی مونچھیں داڑھی والا چہرہ صاف نظر آتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پکڑے جانے کے بعد بھی نوجوان خاتون کی آواز میں بات کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Elephant Attack On Tamilnadu Forest Officials: محکمہ جنگلات کے اہلکار ہاتھی کے حملے سے بال بال بچے، ویڈیو وائرل

غور طلب ہے کہ دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت خواتین کے لیے 2019 سے مفت بس سروس کی اسکیم چلا رہی ہے، جس کے لالچ میں اس نوجوان نے مفت میں بس کا سفر کے لیے لڑکی کا گیٹ اپ اختیار کیا اور چکما دینے کی کوشش کی، لیکن یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.