اس لائبریری سے مریض علمی، معلوماتی اور دلچسپ کتابوں کے ساتھ اپنی تنہائی کے اوقات کا مثبت استعمال کرسکیں گے۔
ٹرسٹ نے اس کیلئے دہلی حکومت کو ایک ہزار سے زیادہ کتب اور ’بک کلچر‘ اور 'پاٹھک منچ بلیٹن' میگزین کی 100،100 کاپیاں سونپ دی ہیں۔
وزارت انسانی وسائل کے تحت ایک خودمختارادارہ کے طور پر ٹرسٹ کورونا وائرس کے وبائی دور میں ایسے بہت سے کام انجام دے رہا ہے تاکہ پڑھنے والا معاشرہ اس بحران کے دور میں صحتمند، تناؤ سے پاک اور مثبت رہے۔
نیشنل بوک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر یوراج ملک کا کہنا ہے کہ اچھی کتابیں کورونا سے متاثر لوگوں کو ذہنی خوراک فراہم کرتی ہیں، جس سے ان کی بیماری سے جلدی نجات پانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل غازی آباد میں کورنٹین سینٹر میں کئے جانے والے اس طرح کے تجربات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے تھے کہ نیشنل بک ٹرسٹ کی کتابیں کورنٹین مرکز میں آنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی لانے کی اہل ہیں۔
کورنٹین سینٹر میں عام طور سے تنہائی کے14دن لوگ اپنا وقت موبائل پر خرچ کرتے ہیں لیکن کتابوں کا ساتھ ہونے پر جب وہ یہاں سے جائیں گے تو ان کے پاس علم ، معلومات ، تجسس کا ایسا خزانہ ہوگا جو ان کے ساتھ زندگی بھر رہے گا اور کورنٹین سینٹر کے ایام انہیں ایک حصولیابی کی طرح لگیں گے۔