ETV Bharat / state

Book on Indian Muslims ہندوستان میں مسلمانوں کا سنہرا دور کتاب کا رسم اجرا - حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری میں آج 'ہندوستان میں مسلمانوں کا سنہرہ دور' نام سے ایک کتاب کا رسم اجرا ہوا۔ اس موقع پر ادبی حلقے كی مشہور شخصیات موجود تھیں۔

delhi
delhi
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 3:38 PM IST

نئی دہلی: ملک کے دار الحکومت دہلی میں واقع حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری میں آج 'ہندوستان میں مسلمانوں کا سنہرہ دور' نام سے ایک کتاب کا رسم اجرا ہوا۔ اس سے موقع پر ادبی حلقے كی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ تمام مہمانان خصوصی نے كتاب سے متعلق اپنے اپنے خیالات كا اظہار كیا۔ یہ کتاب طہ نسیم نے لکھی ہے جب کہ اس کتاب کی رسم رونمائی معروف عالم دین اور تاریخ کی متعدد کتابوں کے مصنف مفتی عطاء الرحمن قاسمی کے دست مبارک سے عمل میں آئی۔ Book on Indian Muslims Release in Delhi

book on Indian Muslim

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے طہ نسیم سے بات کی۔ انہوں نے گفتگو كے دوران بتایا کہ موجودہ دور میں مسلم حکمرانوں کو ایک ولین کے طور پر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایسا نہیں تھا۔ اس میں سچائی نہیں ہے۔ كچھ تو باتیں اچھی ضرور تھیں جس كی وجہ سے اس وقت بھی ترقی ہوتی رہی ہے۔ مسلم حکمرانوں نے اس ملک کو اپنا وطن سمجھا اور اس ملک کی آبیاری کرتے ہوئے ہی اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا مقصد اسی طرح کی باتوں کو سامنے لانا ہے جو فی الحال ایک ایجنڈے کے تحت عوام سے چھپائی گئی ہیں اور ایک خاص مقصد کے لیے مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اس کتاب میں ایسے واقعات کا بھی ذکر ہے جس کے ذریعے مسخ شدہ تاریخ کو عوام الناس کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Professor Ahmad Mahfooz on Independence: بھارت کی آزادی میں سب سے اہم رول اردو زبان کا رہا، پروفیسر احمد محفوظ

وہیں دوسری طرف معروف عالم دین مفتی عطاء الرحمن قاسمی نے اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے۔ اس کتاب کے ذریعہ ہم عوام کے درمیان پیدا ہو رہے خلا کو پر کرنے کا کام کر سکتے ہیں۔ اس كے لیے تھوڑی محنت كی ضرورت ہے۔ اس كے باوجود ہمیں كامیابی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مغل دور حکومت کو آج ہندوستانی تاریخ سے مٹانے کی کوششیں جاری ہی لیکن کیا لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ اورنگزیب عالمگیر کے دور حکومت میں سب سے زیادہ ہندو دربار کے اہم منصبوں پر قائم تھے۔ ان كے دورحكومت میں تمام مذاہب كے لوگوں كو ترقی كے یكساں مواقع ملے۔ اس بنیاد پر یہ كہا جا سكتا ہے كہ مغل دور میں ترقیاتی كام ہوئے ہیں۔ اس سے كوئی انكار نہیں كرسكتا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کا سنہرا دور' نام کے کتاب کی طباعت دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسیشن اور حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری کے زیر اہتمام ہوئی ہے۔ نظامت کے فرائض محمد تقی نے انجام دیے۔ وہیں اظہار تشکر دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسیشن (ڈائوا) کے صدر محمد نعیم نے ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.