القاعدہ نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی ہفتے کے روز ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ آپریشنز کنٹرول سینٹر کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ آپریشنز کنٹرول سنٹر کو بتایا گیا ہے کہ 'کرنبیر سوری عرف محمد جلال اور ان کی اہلیہ شیلی شارا عرف حسینہ اتوار کو یعنی آج سنگاپور سے بھارت آرہے ہیں۔ وہ ایک سے تین دنوں میں اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ 'حالیہ دنوں میں اسی طرح کے نام اور اسی طرح کی تفصیلات کے ساتھ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے جنہیں بم دھمکی تشخیص کمیٹی نے مبہم قرار دیا۔'
یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری
ایس او پی کے مطابق سیکورٹی آپریشنز کنٹرول سینٹر نے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا ہے اور اہلکاروں کو الرٹ کیا ہے۔ آئی جی آئی ہوائی اڈے کے تمام ٹرمینلز پر چیکنگ کی گئی۔ انٹری کنٹرول، انٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ اور پٹرولنگ تیز کردی گئی ہے۔'