نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ڈبرو گڑھ جا رہی ڈبروگڑھ ایکسپریس میں بم ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ایک شخص نے ریلوے وزارت کو ٹویٹ کر اس کی جانکاری دی، جس کے بعد ٹرین کو دادری اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ابھی تک سرچ آپریشن جاری ہے۔
جانکاری کے مطابق گاڑی نمبر 12424 نئی دہلی ڈبروگڑھ ٹاؤن راجدھانی ایکسپریس اپنے طے وقت پر 04.10 بجے نئی دہلی سے روانہ ہوئی تھی۔
شمال ریلوے کے دہلی منڈل نے 04.52 بجے پر گاڑی کو چپیانا مزرگ یعنی شمال ریلوے کے آخری پوائنٹ پر شمال وسطی ریلوے کو سونپ دیا تھا۔
اسی دوران کسی شخص نے گاڑی میں پانچ بم رکھنے کی اطلاع دی۔ آناً فاناً میں ٹرین کو دادری اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
مسافرین کو اتار کر سرچ آپریشن بھی چلایا جا رہا ہے۔ موقع پر ریلوے کے تمام بڑے افسران موجود ہیں۔