ETV Bharat / state

بی ایم ایس نے سوشل سکیورٹی کوڈ کا استقبال کیا - undefined

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی حامی مزدور تنظیم 'بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس )' نے پارلیمنٹ میں پیش سوشل سکیورٹی کوڈ 2019 کا استقبال کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس سے غیر رسمی شعبہ کے مزدوروں کو رسمی شعبہ میں لانے میں مدد ملے گی لیکن اس سے آفاقی معاشرتی تحفظ مہیا کرانے کا مقصد حاصل نہیں ہوگا۔

بی ایم ایس نےسوشل سکیورٹی کوڈکا استقبال کیا

author img

By

Published : Dec 18, 2019, 7:10 PM IST

بی ایم ایس کے جنرل سکریٹری برجیش اپادھیائے نے یہاں کہا کہ 'کوڈ میں بی ایم ایس کے کئی مشوروں، مطالبات اور سفارشات کو شمال کرلیا گیا ہے۔ اس میں مزدوروں کے حقوق کا مناسب تحفظ کیا گیا ہے۔ کسی کمپنی کا ایک مزدورکو بھی اب ریاستی ملازم بیمہ کاروپوریشن کی سہولت مل سکےگی۔ اپنا حصہ دینے میں آجر کے ناکام ہونے پر ملازم خود اپنے حصے کی ادائیگی کرسکے گا۔ گریچوٹی کا فائدہ کانٹرکٹ پر کام والے ملازمین کو بھی مل سکے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہر صنعت کے رجسٹریشن سے غیر منظم شعبہ کے مزدور بھی منظم شعبہ کے دائرے میں آجائیں گے۔ کوڈ میں نئے کام دھندوں کے مزدوروں اور غیر مقیم مزدوروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔'

اپادھیائے نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کوڈ سے آفاقی سماجی تحفظ کا مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ غیر منظم شعبہ کے کئی مزدوروں کو اس کےلئے شاید اگلی صدی کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'کوڈ میں ابھی مزید اصلاح کی گنجائش ہے اس لئے اسے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہئے۔'

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.