ETV Bharat / state

BMS On Pension Hike بھارتیہ مزدور سنگھ نے پانچ ہزار روپے کم از کم پنشن کا مطالبہ کیا - بی ایم ایس نے 5000 روپے بڑھانے کا مطالبہ کیا

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ مزدور تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ(بی ایم ایس) نے غیر منظم شعبے کے مزدوروں، زراعتی مزدوروں اور حکومت کی فلاحی اسکیموں سے وابستہ مزدوروں پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کم سے کم ای پی ایس پنشن پانچ ہزار روپے ماہانہ ہونی چاہیے۔BMS demands Hike in Pension

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 5:06 PM IST

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ مزدور تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ نے غیر منظم شعبے کے مزدوروں، زراعتی مزدوروں اور حکومت کی فلاحی اسکیموں سے وابستہ مزدوروں پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کم سے کم ای پی ایس پنشن پانچ ہزار روپے ماہانہ ہونی چاہیے۔ بی ایم ایس نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ قبل از بجٹ بات چیت کے دوران کہا کہ اگلے عام بجٹ کو توجہ دیہی معیشت، غیر منظم شعبے کے مزدوروں، چھوٹے کاروباروں اور سماج کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کی طرف ہونا چاہیے۔ اس آن لائن بحث میں مرکزی وزرائے مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراڈ اور پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے سینئر لیڈران موجود تھے۔ کل دیر شام ہونے والی اس میٹنگ میں بی ایم ایس نے مرکزی وزیر خزانہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔BMS demands Hike in Pension

بی ایم ایس نے میمورنڈم میں کہا ہے کہ آنگن واڑی کارکنوں، آشا ورکرس اور مڈ ڈے میل ورکرس کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ ان تمام کارکنوں کو ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی ہیلتھ اسکیم کے تحت لایا جائے۔ بی ایم ایس نے کہا کہ ملک میں کم از کم پنشن 5000 روپے ماہانہ ہونی چاہیے۔ میمورنڈم میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی ای پی ایس پنشن اسکیم - 95 کے ریٹائرڈ ملازمین کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ تمام ریٹائرڈ ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: BMS on Telangana Government: جی ایچ ایم سی کے شعبہ جات رامکی کمپنی کے حوالے کرنے کی سازش، بی ایم ایس کا الزام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.