ETV Bharat / state

BJP Protest Against Construction Of Fountain: کالندی کنج موڑ پرفوارے کی تعمیر پر بی جے پی کارکنان کا ہنگامہ

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 9:41 PM IST

شاہین باغ کے قریب کالندی کنج موڑ Kalandi Kunj near Shaheen Bagh کے نزدیک پولیس چوکی کے پاس اوکھلاکے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کےفنڈ سے فوارہ تعمیر کیا جارہا ہے، جس کو لے کر بی جے پی سخت احتجاج کررہی ہے اور بی جے پی کے مقامی ضلع نائب صدر شہزاد علی، ڈاکٹر ونود بچیٹی صدرضلع میور وہار، اوکھلا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے امیدوار برہم سنگھ، وارڈ نمبر 100S کےجنرل سکریٹری وکیل قریشی، ابرار چودھری اور وارڈ نمبر 102S کے نائب صدر حاجی سلطان کے علاوہ دیگر بی جے پی کارکنان نےکالندی کنج پہنچ کر فوارے کے تعمیری کام کو روکنے کے لیے ہنگامہ کیا۔

کالندی کنج موڑ پرفوارے کی تعمیر پر بی جے پی کارکنان کا ہنگامہ

قومی دارالحکومت دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ Muslim-Majority Area Shaheen Bagh کے پاس دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی شاہراہ کالندی کنج کے موڑ کے پاس اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کے ذریعہ فوارے تعمیر کرائے جارہے ہیں۔ جس کو لے کر بی جے پی کارکنان ہنگامہ کرکے کام رکوانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

آج ای ٹی وی بھارت نے موقع کا معائنہ کرنے پہنچے تو کام بڑی تیزی سے جاری تھا موقع پر جے سی بی مشین اور مزدور کام کرتے دکھ رہے ہیں۔

اس دوران وہاں موجود آٹو والوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ بغل میں گندہ نالا ہے اگر یہ فوارہ اور چھوٹا پارک بن جاتا ہے تو راہگیروں کے ساتھ عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور صفائی ستھرائی رہے گی لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک تنگ ہوجائے گی یہاں ویسے ہی ہمیشہ جام لگا رہتا ہے لیکن سڑک پر فوارے اور پارک بنانے سے راستہ چھوٹا ہوجائے گا اور مزید جام لگنے لگے گا۔

در اصل شاہین باغ کے قریب کالندی کنج موڑ کے نزدیک پولیس چوکی کے پاس اوکھلاکے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے فنڈ سے فوارہ تعمیر کیا جارہا ہے، جس کو لے کر بی جے پیسخت احتجاج کررہی ہے اور بی جے پی کے مقامی ضلع نائب صدر شہزاد علی، ڈاکٹر ونود بچیٹی صدرضلع میور وہار، اوکھلا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے امیدوار برہم سنگھ، وارڈ نمبر 100Sکےجنرل سکریٹری وکیل قریشی، ابرار چودھری اور وارڈ نمبر 102S کے نائب صدر حاجی سلطان کے علاوہ دیگر بی جے پی کارکنان نےکالندی کنج پہنچ کر فوارے کے تعمیری کام کو روکنے کے لیے ہنگامہ کیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پہنچ گئی بی جے پی کارکنان کا ہنگامہ جاری رہا ارو کام رکوانے کا اصرار کرتے رہے۔

بی جے پی کارکنان کے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے مقامی وارڈ کونسلر عبدالواجد خان اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دونوں جانب سے نعرے بازی ہوتی رہی۔ اس دوران بی جے پی رہنما نے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر الزام لگایا کہ فوراے کی تعمیر کے بہانے ناجائز قبضہ کیا جارہا ہے، جس طرح سے انہوں نے شاہین باغ نالے والے روڈ پر قبضہ کرکے ایم ایل اے آفس، اولڈ ایج ہوم اور کو نسلر آفس بنا دیا اور اسے اپنے مفاد کے لیے بے جا استعمال کررہے ہیں۔

اسی طرح یہاں پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یہ عوامی اور سرکاری اراضی ہے، جب تک ہمیں سرکاری اجازت نامہ نہیں دکھائیں گے تب تک ہم یہاں پر کام کرنے نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Old Diesel And Petrol Van Seize In Delhi: دہلی میں دس سال پرانی گاڑیاں ہوں گی ضبط

وہیں وارڈ نمبر 102S کے کونسلر عبدالواجد خان کا کہنا ہے کہ کالندی کنچ پولیس بوتھ کے پاس اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے فنڈ سے فوراہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس کا اجازت نامہ پی ڈبلیو ڈی اور فلڈ ڈپارٹمنٹ نے دے رکھی ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کے ضلع میور وہار صدر ونود بچیٹی اوکھلا اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے امیدوار برہم سنگھ و دیگر کارکنان موقع پر پہنچ کرکام رکوانے کی کوشش کی جب ہمیں اس کی اطلاع ملی تو ہم نے اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر دوبارہ کام شروع کروایا اور بی جے پی کارکنان کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.