ETV Bharat / state

دہلی میں بی جے پی 48 سے زائد سیٹیں حاصل کرے گی: منوج تیواری - aam admi party

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پرامن پولنگ کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی صدر منوج تیواری نے ایگزٹ پولز کو خارج کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی 48 سے زائد نشستوں پر کامیابی درج کرے گی۔

منوج تیواری
منوج تیواری
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 9:10 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:31 PM IST

دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں کے لیے 57.04 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا، چند چھوٹے تشدد کے واقعات کو چھوڑ کر پولنگ کا عمل پرامن طور پر اختتام ہوا۔

بی جے پی رہنما منوج تیواری، ویڈیو

پولنگ کے اختتام پر مختلف ایگزٹ پولز میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت مل رہی ہے جبکہ بی جے پی کو حزب اختلاف میں بیٹھایا جا رہا ہے۔

اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما منوج تیواری نے کہا کہ 11 فروری کو نتائج میں تمام ایگزٹ پولز غلط ثابت ہوں گے اور بی جے پی کو 48 سے زائد نشستوں پر کامیابی ملے گی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ سنہ 2015 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے یکطرفہ جیت درج کرتے ہوئے 70 میں سے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی محض 3 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا تھا اس کے علاوہ کانگریس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی تھی۔

اس مرتبہ کے انتخابات اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ناراضگی کی لہر ہے، ایک جانب گرتی ہوئی معیشت کی وجہ سے حکومت مسلسل تنقیدوں کا شکار ہے تو دوسری جانب شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک سطح پر احتجاج جاری ہے، ایسے میں بی جے پی کو دہلی میں کتنا فائدہ یا نقصان ہوگا یہ تو 11 فروری کو نتائج کے بعد ہی معلوم پڑے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.