ETV Bharat / state

'بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے' - بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام

دہلی میں واقع عام آدمی پارٹی کے دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام
بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 7:27 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:37 PM IST

سنجئے سنگھ نے کہا کہ جب سے دہلی میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا ہے تب سے دہلی میں مسلسل فضا خراب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 'شاہین باغ میں احتجاجی مظاہرین سے تھوڑی دوری پر آج پھر ایک شخص نے ہوا میں گولی چلائی اور اس کے بعد جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو اس شخص نے کہا کہ یہ ہندو ملک ہے یہاں ہندوؤں کی ہی چلے گی یہ ہو کیا رہا ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت شاہ شاید دہلی اسمبلی انتخابات کو ہی ملتوی کرانا چاہتے ہیں اسی لیے دہلی میں اس طرح کی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں۔

بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام

سنجے سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے بھی شکایت کی تھی اور ابھی بھی انھیں کئی ویڈیوز دی ہیں جس میں یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کا مقصد دہلی کی فضا میں زہر گھولنا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے بیانات کی وجہ سے ایک شخص جامعہ کے طلباء پر گولی چلاتا ہے اور اب یوگی آدتیہ ناتھ بھی دہلی کا ماحول خراب کرنے آ گئے اور اروند کیجریوال پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے تار پاکستان سے ملتے ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ 'پولیس کو فوری انہیں گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے'۔

Intro:Body:عام آدمی پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام لگایا ہے.

انہوں نے کہا کہ جب سے دہلی میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا ہے تب سے دہلی میں مسلسل فضا بگاڑنے کی کوششیں جاری ہیں.

شاہین باغ میں احتجاجی مظاہرین سے تھوڑی دوری پر آج پھر ایک شخص نے ہوا میں گولی چلائی اور اس کے بعد جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو اس شخص نے کہا کہ یہ ہندو ملک ہے یہاں ہندوؤں کی ہی چلے گی. یہ ہو کہا رہا ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہا.

انہوں نے مزید کہا کہ امت شاہ شاید دہلی کے الیکشن کو ہی ملتوی کرنا چاہتے ہیں اسی لیے دہلی میں اس طرح کی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں.

سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے بھی شکایت کی تھی اور ابھی بھی کئی ویڈیوز دی ہیں جس میں یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کا مقصد دہلی کی فضا میں زہر گھولنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے بیانات کی وجہ سے ایک شخص جامعہ کے طلباء پر گولی چلاتا ہے اور اب یوگی آدتیہ ناتھ بھی دہلی کا ماحول خراب کرنے آ گئے اور اروند کیجریوال پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے تار پاکستان سے ملتے ہیں. سنجے سنگھ نے کہا ک پولیس کو فوری انہیں گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے.Conclusion:سنجے سنگھ رکن پارلیمان عام آدمی پارٹی
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.