ETV Bharat / state

BJP Victory in North East جے نڈا نے شمال مشرق میں بی جے پی کی جیت کو مودی کی سوچ کی فتح سے تعبیر کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ شمال مشرق میں بی جے پی کی جیت مودی کے عزم، سوچ اور سمجھ کی جیت ہے۔ BJP Victory in Three States

BJP Victory in North East
BJP Victory in North East
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 10:14 PM IST

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو تین شمال مشرقی ریاستوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سوچ، سمجھ اور عزم کی جیت ہے۔ آج شام پارٹی کے قومی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک تقریب میں پی ایم مودی کی موجودگی میں جے پی نڈا نے کہا کہ 'یہ جیت اچانک نہیں ہوئی ہے۔ ایک طویل نقطہ نظر رکھتے ہوئے اور عزم کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے شمال مشرق کو، جسے سیاست دانوں اور بھارت کی سیاست میں نظر انداز کیا جا رہا تھا، مین اسٹریم میں لانے اور شمال مشرق کو آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

جے پی نڈا نے کہا کہ 2014 سے پہلے شمال مشرق دہشت گردی، چنندہ قتل اور تخریبی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا تھا۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ " آج وہ علاقہ اپنے پرسکون اور استحکام کے لیے جانا جاتا ہے۔" تین ریاستوں تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے دو ریاستوں تریپورہ اور ناگالینڈ میں شاندار جیت درج کی۔ میگھالیہ میں پارٹی کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے دور میں شمال مشرقی ریاستوں کو اے ٹی ایم مشین بنادیا تھا۔وہاں پیسہ کمانے اور کرپشن میں ملوث ہونے کی آزادی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.