نئی دہلی: بی جے پی 2019 اور 2014 کے بعد 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تیسری مرتبہ زبردست جیت حاصل کرنے کے لئے ابھی سے جدو جہد کررہی ہے۔ اور پہلی بار ملک بھر میں جنوری کے پہلے ہفتے سے 'لوک سبھا یوجنا بیٹھک' منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس کا مقصد آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔ اس ضمن میں بی جے پی ہائی کمان نے ریاستوں میں پارٹی کے تمام ریاستی انچارجز، ریاستی صدور اور پارٹی تنظیم کے جنرل سکریٹریوں کو خط لکھا ہے۔
بی جے پی پارٹی ہائی کمان نے پارٹی کی تنظیم کو متاثر کرنے والے سماجی اور سیاسی مسائل، تنظیمی تیاریوں اور پارٹی سرگرمیوں، تشہیری مہم اور مختلف پلیٹ فارمز اور میڈیا ذرائع (جیسے سوشل میڈیا وغیرہ) پر چلائی جانے والی سیاسی بیانیہ پر تفصیل سے بات کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
-
#BJP is on a mission to secure a massive victory for third time in 2024 Lok Sabha elections after 2019 and 2014, and is going to hold 'Lok Sabha Yojana Baithak' across country in first week of January this year. This is aimed at holding deliberations within party regarding its… pic.twitter.com/2sgBrMQxYd
— IANS (@ians_india) December 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#BJP is on a mission to secure a massive victory for third time in 2024 Lok Sabha elections after 2019 and 2014, and is going to hold 'Lok Sabha Yojana Baithak' across country in first week of January this year. This is aimed at holding deliberations within party regarding its… pic.twitter.com/2sgBrMQxYd
— IANS (@ians_india) December 31, 2023#BJP is on a mission to secure a massive victory for third time in 2024 Lok Sabha elections after 2019 and 2014, and is going to hold 'Lok Sabha Yojana Baithak' across country in first week of January this year. This is aimed at holding deliberations within party regarding its… pic.twitter.com/2sgBrMQxYd
— IANS (@ians_india) December 31, 2023
زعفرانی پارٹی 2024 کے عام انتخابات کی مختلف تیاریوں کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چونکہ عام انتخابات کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پارٹی نے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ بی جے پی نے پارٹی کے تمام ریاستی انچارجز، ریاستی صدور اور جنرل سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ 7 جنوری سے پہلے لوک سبھا یوجنا بیٹھک منعقد کریں، اور انہیں ان میٹنگوں کی تفصیلات پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو بھیجنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ کی جانب سے بی جے پی صدر جے پی نڈا کی طرف سے تمام ریاستوں کو لوک سبھا یوجنا بیٹھک کے لیے بھیجے گئے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ’’لوک سبھا یوجنا بیٹھک کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کے لیے 7 جنوری سے پہلے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے لئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کی 3-2 اسکور لائن نے مشن 2024 کے امکانات کو بڑھا دیا
جے پی نڈا کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ''بڑی ریاستوں میں پارٹی کے متوقع نمائندوں کی تعداد 40-50 کے درمیان ہو سکتی ہے اور چھوٹی ریاستوں میں ان کی تعداد 20-30 ہونی چاہیے"۔ رہنما خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ "لوک سبھا یوجنا بیٹھک میں ہونے والی تمام بات چیت کو دستاویزی شکل میں بی جے پی کے قومی صدر کو منظوری کے لیے بھیجنا ہوگا"۔
( آئی اے این ایس )