نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو 109 دن ہو گئے ہیں اور اس میں جمع ہونے والی بھیڑ دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوکھلا گئی ہے، اس لیے وہ راہل گاندھی کے حوالے سے غلط تشہیر کر رہی ہے۔ کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی لیڈران اور اس کے آئی ٹی سیل کے ساتھ ساتھ کچھ چینل بھی اس جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے 9 جھوٹ گنائےاور کہا کہ بی جے پی کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے جھوٹ میں کہا کہ یاترا میں فائیو اسٹار کنٹینر ہیں، لیکن اگر اس کی سچائی کے بارے میں جاننا ہے تو بی جے پی لیڈروں کو اس میں رہنا چاہئے۔ دوسرا جھوٹ یہ تھا کہ کنیا کماری میں راہل گاندھی نے سوامی وویکانند میموریل کا دورہ نہیں کیا حالانکہ اس کی ویڈیو دستیاب ہے۔ BJP spreading propaganda about Bharat Jodo Yatra
انہوں نے کہا کہ تیسرا جھوٹ یہ ہے کہ راہل پریس کانفرنس نہیں کرتے اور تقریر نہیں کرتے، جبکہ وہ یاترا کے دوران آٹھ بار پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔ وہ ٹیلی پرومپٹر کے بغیر تقریر کرتے ہیں۔ چوتھا جھوٹ یہ تھا کہ راہل صرف جنوبی ہندوستان میں چرچ گئے، لیکن مسٹر گاندھی تمام مذاہب کے مقدس مقامات پر گئے۔ انہوں نے سری نارن مٹھ، چامنڈیشوری دیوی، راگھویندرسوامی مندر، سچکھنڈ، اومکاریشور اور مہاکالیشور جیسے کئی تیرتھ استلھوں میں درشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے بی جے پی سیل کی جانب سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ نرمدا کے کنارے الٹی آرتی کی بات کی گئی ہے جو سب سے بڑا جھوٹ تھا۔ ساتواں جھوٹ یہ تھا کہ راہل گاندھی نے اس لڑکی سے ملاقات کی تھی جس پر پاکستان کا نعرہ لگایا گیا تھا، لیکن یہ سچ نہیں تھا۔ چائے پینے کی ویڈیو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا اور اس میں جتیندر سنگھ کے راہل گاندھی کے جوتے کے تسمے باندھنے کے بارے میں جھوٹ بولا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
ترجمان نے حکومت پر اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب مسٹر گاندھی بچوں کے استعمال کی شکایت کی جاتی ہے تو کانگریس کواپنا موقف پیش کرنے کے لیے الیکشن کمیشن جانا پڑا، لیکن جب وزیر اعظم کے بچوں کے بارے میں شکایت کی گئی تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں خفیہ محکمہ کے دو افسران کانگریس یاترا کے کنٹینر میں چپکے سے گئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں گئے تھے تو جواب ملا کہ وہ بیت الخلا استعمال کرنے گئے تھے۔
یو این آئی