ETV Bharat / state

'راہل کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینک رہے' - کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'راہل جی یہ کسانوں کی تحریک ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'

'راہل کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینک رہے'

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:30 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ 'راہل گاندھی نے دھمکی دی ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، ہم بات چیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔'

انہوں نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'راہل جی یہ کسانوں کی تحریک ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔'

بی جے پی ترجمان نے الزام لگایا کہ 'راہل چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر لڑائی ہو، گولی چل جائے، لاشیں بچھ جائیں۔ کانگریس کے سابق صدر فسادیوں کو رہا کرنے کی بات کررہے ہیں، کیا فسادی راہل گاندھی کے اپنے ہیں؟'

انہوں نے کہا کہ 'گاندھی نے کسانوں کے معاملے کے بہانے لوگوں کو مشتعل کرنے کا کام کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بارباڈوس کی رہنے والی پاپ گلوکارہ ریحانہ اور راہل گاندھی زراعت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، انہیں ربیع کی فصل کے بارے میں نہیں معلوم اور وہ زرعی قانون کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: 'کوئی پروپگنڈہ بھارت کے اتحاد کو توڑ نہیں سکتا'

پاترا نے کہا کہ 'جب کیلیفورنیا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑا گیا تھا تو یہ لوگ کہاں تھے؟ اس وقت ان میں سے کسی نے ٹویٹ کیا تھا؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.