نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کے بارے میں سپریم کورٹ نے جو تبصرہ کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے حکمراں پارٹی کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔ پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرے کرنے والی نوپور شرما کی سپریم کورٹ نے سخت سرزنش کی۔ عدالت کی اس سرزنش پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش Jai Ran Ramesh نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے جو باتیں بی جے پی کی سابق ترجمان کے لیے کہی ہیں، اس سے بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بی جے پی کو اس آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے اور پھر اس کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔ Cong on BJP As SC Pulls up Nupur Sharma
کانگریس لیڈر نے محترمہ شرما پر سپریم کورٹ کے تبصرے کو "اہم اور دور رس" قرار دیا اور کہا کہ ملک کے لوگوں کے غصے کی وجہ سے گھناؤنے جرائم کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ادے پور واقعہ بھی اسی غصے کا نتیجہ تھا۔ عدالت نے ملک میں لگی آگ کے لیے بی جے پی کی سابق ترجمان کے بیان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کے لیے پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:
- SC slams Nupur Sharma: نوپور شرما کی زبان درازی نے ملک میں آگ لگائی
- Resolution Against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف مغربی بنگال اسمبلی میں مذمتی قرارداد پاس
عدالت نے کہا کہ نوپور شرما کے بیان سے ملک کا ماحول خراب ہوا ہے۔ اس لیے انہیں ٹی وی پر جا کر پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ماحول خراب ہوا اور ملک کی بدنامی ہوئی۔ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار وہ ہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان سے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ جب بی جے پی کی سابق متنازع ترجمان کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے اور انہوں نے اسے واپس لے لیا ہے تو عدالت نے کہا کہ معافی مانگنے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔
(یو این آئی)