شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے حزب اختلاف کے رہنما سرجیت سنگھ پوار نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بی جے پی کے زیر اقتدار کارپوریشن پر نکتہ چینی کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کورونا دور کے دوران بی جے پی کے زیر اقتدار کارپوریشن کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
پورے شمالی دہلی کے علاقے میں صفائی کا فقدان ہے۔ وہیں صحت کے شعبے میں بھی کارپوریشن جو دعوے کررہی ہے اس کا آدھا بھی کام نہیں کر پائی ہے۔
کارپوریشن کا باڑا ہندوراؤ ہسپتال جو اب کورونا کے لئے وقف ہسپتال ہے۔ اس اسپتال کی حالت بہت خراب ہے، ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی سازوسامان مناسب نہیں ہے۔ دوائیاں نہیں ہے تو پھر وہ علاج کیسے کس طرح کریں گے؟ اسی کے ساتھ ہی کارپوریشن میں کافی وقت سے ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے کارپوریشن ملازم بہت پریشان ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آنے والے کارپوریشن انتخابات میں دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں میں عام آدمی پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔