ETV Bharat / state

Pralhad Joshi Slams Rahul Gandhi راہل گاندھی ملک کی سرزمین کو داغدار کرنے کے لئے بیرونی سرزمین کا استعمال کرتے ہیں، پرہلاد جوشی

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کیلیفورنیا میں خطاب کے دوران وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ راہل گاندھی ملک کی سرزمین کو داغدار کرنے کے لئے بیرونی سرزمین کا استعمال کرتے ہیں۔ BJP Reacts on Rahul Gandhi's Statement

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی
author img

By

Published : May 31, 2023, 1:29 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے امریکہ میں راہل گاندھی کی تقریر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راہل گاندھی ملک کی سرزمین کو داغدار کرنے کے لئے بیرونی سرزمین کا استعمال کرتے ہیں۔ کانگریس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی امریکہ میں راہل گاندھی کی تقریر کے اقتباسات اور وزیر اعظم نریندر مودی پر حملے کے جواب میں مرکزی وزیر جوشی نے ٹویٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی کو فرضی گاندھی قرار دیا اور کہا کہ نہیں فرضی گاندھی! بھارت کا مرکز اس کی ثقافت ہے۔ آپ کے برعکس جو ملک کو داغدار کرنے کے لیے غیر ملکی سرزمین کا استعمال کرتے ہیں، بھارتیوں کو اپنی تاریخ پر بہت فخر ہے اور وہ اپنے جغرافیے کی بہت اچھی طرح حفاظت کر سکتے ہیں۔

  • #WATCH | During his foreign visits, Rahul Gandhi insults India. PM Modi met almost 24 PMs and Presidents of the world & held over 50 meetings during his foreign visit recently and when the Australian PM said that 'PM Modi is the Boss', Rahul Gandhi could not digest this: Union… pic.twitter.com/8A1jm4DiAd

    — ANI (@ANI) May 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ جو شخص کچھ نہیں جانتا وہ اچانک ہر چیز کا ماہر کیسے بن جاتا ہے۔ راہل گاندھی کے علم اور گاندھی خاندان پر سوال اٹھاتے ہوئے جوشی نے اگلے ٹویٹ میں کہا کہ ایک آدمی جس کی تاریخ کا علم اس کے خاندان سے آگے نہیں بڑھتا وہ تاریخ کی بات کر رہا ہے۔ ایک شخص جس نے آلو سے سونا بنانے کا دعویٰ کیا تھا وہ سائنس کے بارے میں لیکچر دے رہا ہے اور ایک شخص جو کبھی خاندانی معاملات سے آگے نہیں بڑھتا تھا اب بھارت کی جنگ کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں بھارت کی این ڈی اے حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں راہل گاندھی کی تقریر پر ملک کی گھریلو سیاست ایک بار پھر گرم ہو جائے گی۔ مودی حکومت کے وزرا اور بی جے پی کے رہنما امریکہ میں راہل گاندھی کے ہر حملے کا سخت جواب دینے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھی امریکہ میں راہل گاندھی کے بیان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اپنے غیر ملکی دوروں میں بھارت کی توہین کرتے ہیں۔ پی ایم مودی نے حال ہی میں اپنے غیر ملکی دورے کے دوران دنیا کے تقریباً 24 پی ایم اور صدور سے ملاقات کی اور 50 سے زیادہ میٹنگیں کیں اور راہل گاندھی کو یہ بات ہضم نہ ہو سکی جب آسٹریلیائی وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم مودی باس ہیں۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Visit California مودی بھگوان کو بھی سمجھا سکتے ہیں، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.