ETV Bharat / state

Raghav Chadha Crow Attack جھوٹ بولے کوا کاٹے۔۔۔ راگھو چڈھا پر کوے کا حملہ، بی جے پی کا طنزیہ مذاق - راگھو چڈھا کی تصویر وائرل

بی جے پی دہلی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے تصویروں کا ایک کولاج شیئر کیا گیا ہے جس میں ان کے سر پر ایک کوے کو چونچ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی نے لکھا کہ جھوٹ بولے کوا کاٹے، جس پر راگھو چڈھا نے بھی زبردست جواب دیا ہے۔

BJP mocks AAP MP Raghav Chadha over crow attack, he responds
جھوٹ بولے کوا کاٹے۔۔۔ راگھو چڈھا پر کوے کا حملہ، بی جے پی کا طنزیہ مذاق
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 9:02 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما اور پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا پر پارلیمنٹ کے باہر کوے کے حملے کا مذاق اڑاتے ہوئے بی جے پی کے ایک ٹویٹ پر عآپ کے رہنما کی طرف سے بھی اتنا ہی سخت ردعمل آیا۔ دراصل بی جے پی دہلی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے تصویروں کا ایک کولاج شیئر کیا ہے جس میں چڈھا کو کوا چونچ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان تصویر کے ساتھ بی جے پی نے لکھا کہ جھوٹ بولے کوا کاٹے۔ بی جے پی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم نے آج تک یہ صرف سنا تھا آج یہ دیکھ بھی لیا کہ کوے نے جھوٹے کو کاٹا۔

تصویروں کے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کوے نے ان پر حملہ کر دیا ہے۔ دراصل یہ حملہ اس وقت ہوا جب راگھو چڈھا پارلیمنٹ کے باہر فون کال پر بات کرنے میں مصروف تھے۔ تبھی ایک کوا ان کے سر پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ اگرچہ بی جے پی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصویر کب لی گئی تھی، لیکن یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہوگئی اور عآپ ایم پی کی طرف سے بھی اس پر فورا ردعمل کا اظہار کیا اور انھوں نے رامائن کے حوالے سے جواب دیا۔

BJP mocks AAP MP Raghav Chadha over crow attack, he responds
جھوٹ بولے کوا کاٹے۔۔۔ راگھو چڈھا پر کوے کا حملہ، بی جے پی کا طنزیہ مذاق

راگھو چڈھا نے لکھا کہ "رام چندر کہہ گئے سیا سے ایسا کَل یُگ (زمانہ) آئے گا، ہنس چُگے گا دانا اور کوا موتی کھائے گا" چڈھا نے اپنے ٹویٹ میں بی جے پی کے ٹویٹ کی ہی طرح ایک لائن شامل کرتے ہوئے لکھا کہ آج تک صرف سنا تھا، آج دیکھ بھی لیا۔

سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ مذاق ایک ایسے وقت میں ہوا جب اپوزیشن پارٹیاں مانسون سیشن میں روزانہ حکمراں جماعت کے لیڈر سے منی پور جھڑپوں پر بیان دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور وزیراعظم اس معاملے پر جواب دینے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے نئے محاذ کے نام انڈیا پر پر جواب دینے میں لگے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.