ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کا صحافی پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج - BJP

صحافی پر قاتلانہ حملے میں صحافی سنیل شرما خوش قسمت رہے کہ بی جے پی رہنما کے ہاتھ سے پستول گرگئی اور اس کی جان بچ گئی۔

صحافی سنیل شرما خوش قسمت رہے کہ بی جے پی رہنما کے ہاتھ سے پستول گرگئی اور اس کی جان بچ گئی

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 2:06 PM IST

Updated : Apr 5, 2021, 3:56 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کے علاقے صاحب آباد میں بی جے پی رہنما نے صحافی پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

بی جے پی رہنما کا صحافی پر قاتلانہ حملہ

ایسا بتایا جارہا ہے کہ صحافی سنیل شرما خوش قسمت رہے کہ بی جے پی رہنما کے ہاتھ سے پستول گرگئی اور ان کی جان بچ گئی۔

وہیں اس واقعے کے بعد پولیس نے بی جے پی رہنما پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کو ایک شکایت میں ڈی ایل ایف کالونی میں مقیم صحافی سنیل شرما نے پراپرٹی ڈیلر اور بی جے پی رہنما، دیپک پراشر پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی پہنچ اور بی جے پی کے بڑے رہنماؤں سے قربت کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں سے بدسلوکی اور بد تمیزی کرتے ہیں۔

صحافی سنیل شرما خوش قسمت رہے کہ بی جے پی رہنما کے ہاتھ سے پستول گرگئی اور اس کی جان بچ گئی
صحافی سنیل شرما خوش قسمت رہے کہ بی جے پی رہنما کے ہاتھ سے پستول گرگئی اور اس کی جان بچ گئی

سنیل شرما نے کہا کہ ایک دن ملزم دیپک نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اس کے بیٹے کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور جب سنیل شرما بیٹے کو بچانے کے لیے پہنچے تو ملزم نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر اس کی پٹائی کی۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ملزم دیپک کے کہنے پر ایک باؤنسر نے اس پر پستول تان دی اور وہ گولی مارنے ہی والا تھا کہ دھکہ مکی میں پستول گر گئی جبکہ دوسری پستول کام نہیں کرسکی۔

اسی دوران ڈی ایل ایف پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے بچایا۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.