کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے بین وزارتی مرکزی ٹیم پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کوویڈ 19 سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی بین وزارتی مرکزی ٹیم غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں ہی بھیجنے کا فیصلہ کیوں لیا گیا ہے۔'
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے پٹیل نے کہا کہ 'وہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ایسے وفود کیوں نہیں بھیج رہے ہیں۔ گجرات شاہ کا آبائی شہر ہے۔ انہیں اس وفد کو ترجیحی بنیاد پر اپنے آبائی شہر بھیجنا چاہئے۔'
جس کے بعد بی جے پی کے قومی ترجمان وجے سونکر شاستری نے کہا کہ' مرکز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے کانگریس کے سینئر رہنما گندی سیاست کر رہے۔'
واضح رہے کہ 'مرکزی حکومت نے کورونا وبا کے سبب خصوصی طور پر ہاٹ سپاٹ علاقوں میں پیدا شدہ حالات پر نظر رکھنے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چھ بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔'