نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری بہت زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن بی جے پی کو 24 گھنٹے صرف اس کی فکر رہتی ہے کہ کسی طرح 'آپ' کو کچلا جائے کیجریوال نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی نے پہلے دہلی، پھر پنجاب جیت لیا اور اب وہ گجرات جیت جائیں گے۔Arvind Kejriwal Slams BJP
انہوں نے کہا کہ عآپ کے کمیونکیشن کا کام دیکھنے والے وجے نائر کو گرفتار کیا گیا کیونکہ پہلے پنجاب میں اچھا کام کیا اور اب گجرات میں کمیونیکیشن کا کام سنبھال رہے تھے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وجے نائر کو روزانہ پوچھ گچھ کے لیے بلا کر ان پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کا جھوٹا نام لیں، ورنہ وہ آپ کو گرفتار کر لیں گے۔ بی جے پی کے لوگ بوکھلا گئے ہیں کیونکہ گجرات میں عام آدمی پارٹی کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بہت مہنگائی ہوگئی ہے۔ عام آدمی کے لیے اپنا گھر چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے۔ بے روزگاری ہر طرف ہے۔ لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ آج کسی بھی حکومت کا پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے کیسے راحت دی جائے۔ لیکن انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔
کیجریوال نے مزید کہا کہ بی جے پی کو 24 گھنٹے صرف گندی سیاست کرنی ہے۔ ان کا کام صرف عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو کسی بھی طرح سے کچلنا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پہلے دہلی، پھر پنجاب جیتا۔ اب گجرات جیت جائیں گے اور اس کے بعد پورا ملک جیتیں گے ۔ عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو روکو۔ ان کے پاس صرف یہی ایک کام رہ گیا ہے۔ اس موقع پر ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ ہمیں ملک کو مہنگائی، بے روزگاری سمیت تمام بڑے مسائل سے آزاد کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kejriwal on Dengue دہلی میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، کیجریوال
یو این آئی