ETV Bharat / state

تریویندرم ہوائی اڈہ اڈانی گروپ کو دیئے جانے پر وزیراعلی ناراض

کیرالا کے ترویندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے کواڈانی گروپ کو لیز پر دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کیرلہ یونٹ نے خیرمقدم کیا ہے۔

تریویندرم ہوائی اڈہ اڈانی گروپ کو دیئے جانے پر وزیراعلی ناراض
تریویندرم ہوائی اڈہ اڈانی گروپ کو دیئے جانے پر وزیراعلی ناراض
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:07 PM IST

ریاست کے وزیراعلی پنارائی وجین نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے مرکزی حکومت سے اس فیصلے پر ازسرنو غوروفکر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ریاست کے بایاں بازوں کی حکومت دراصل ترویندرم ہوائی اڈے کو کوچین اور کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی مدد کے لیے بنانا چاہتی تھی لیکن مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ریاستی حکومت کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔

بی جے پی کے ریاستی سکریٹری ایڈوکیٹ ایس سریش نے اس فیصلے کے سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ تراونتھاپورم کے رکن پارلیمان ششی تھرور کے لیے بڑا جھٹکا ہے جنہوں نے اپنی بات واضح طور سے نہیں رکھی۔

انہوں نے کہا کہ نہ جانے کیوں ریاستی حکومت ترویندرم ہوائی اڈے کو شمالی ضلع کے دوہوائی اڈوں کو جوڑنے کے لیے ڈیولپ کرنا چاہتی تھی۔

سریش نے دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو ترویندرم ہوائی اڈوں کو سرکاری نجی کمپنی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے تحت ڈیولپ کرنے کے فیصلے کو تریندرم کے لوگوں کی پوری حمایت حاصل ہے۔

وجین نے وزیراعظم کو خط تحریر کرکے ترویندرم ہوائی اڈے کو نجی شعبہ کو سونپنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنے اس فیصلے پر ازسرنو غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے سے مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کی اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کی اپیل کونظرانداز کردیا ہے جس میں ریاستی حکومت اہم اسٹیک ہولڈر ہوتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ فیصلہ سنہ 2003 میں ریاستی حکومت کو مرکزی وزارت شہری پرواز کی طرف سے دیئے گئے یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جب بھی تریندرم ہوائی اڈے کو نجی شعبہ کو حوالے کرنے کی بات ہوگی تب مرکزی حکومت ریاستی حکومت تبادلہ خیال کرکے ہوائی اڈے کے ترقی کے لئے فیصلہ کرے گی۔

وزیراعلی نے یاد دلایاکہ ریاستی حکومت نے بین الاقوامی ٹرمنل کی تعمیر کے لیے مفت میں 23.57 ایکڑ زمین ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کو منتقل کی تھی جس میں شرط یہ تھی کہ زمین کی ویلیو کیرلہ کی شیئر سرمایہ ایس پی وی کے طور پر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.