ETV Bharat / state

جامعہ کیمپس میں پولیس کارروائی پر کانگریس کی مذمت - undefined

کانگریس پارٹی نے آج رات دیر گئے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کی گئی پولیس کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

BJP Government Left Delhi "Burning" After Northeast, Bengal: Congress
جامعہ کیمپس میں پولیس کاروائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 16, 2019, 12:05 AM IST

پریس کانفرنس سے کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیرا نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کے حالات اس قدر ابتر ہوچکے ہیں کہ خود وزیر داخلہ شمالی ریاستوں میں جانے کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں۔

پون کھیرا نے آج پولیس کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخل ہوکر طلبا کی پٹائی کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پورے واقعہ کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس پورے واقعہ کی ذمہ داری امت شاہ پر عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ اہم موضوع سے عوام کی توجہ ہٹانے کےلیے ہندو۔مسلم کو باٹنے کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر پولیس ظلم کو ناقابل قبول بتایا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی خاتون رہنما راگنی نائک نے کہا کہ گذشتہ 6 سال کے دوران بی جے پی حکومت نے طلبا کی آواز کو دبانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے طلبا کے پرامن احتجاج کو دبانے کےلیے پولیس کا استعمال کرنے کا مودی حکومت پر الزام لگایا۔

راگنی نائک نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کے طلبا کے ساتھ ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

Intro:Body:

666

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.