واڈرا نے سنیچر کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی حکومت سو دن کا جشن منانے جارہی ہے تاہم آٹوسیکٹر، ٹرانسپورٹ سیکٹر، مائننگ سیکٹر کو تو یہ جشن بربادی کے جشن جیسا لگے گا۔ تمام سیکٹرز سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور ملازمتیں جانے کی خبر آرہی ہے۔ وقت جشن منانے کے بجائے معیشت میں اعتماد بنانے کا ہے۔ کیا حکومت کے پاس یہ حقیقت تسلیم کرنے کی ہمت ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نیوز چینل میں چل رہی خبر کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ ملک سب سے بڑے اقتصادی بحران سے جوجھ رہا ہے۔ آٹو سیکٹر میں آرہی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند کرنے پڑ رہے ہیں۔
'حکومت جشن منانے کے بجائے اعتماد بحال کرے' - ٹرانسپورٹ سیکٹر،
کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اپنی دوسری مدت کار کے سو دن مکمل ہونے پر جشن منانے کی تیاری کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو اقتصادی حقیقت پر پردہ ڈالنے کی بجائے معیشت پر اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے۔