حکمراں جماعت نے ہنگامہ کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں ممبران ایوان میں آئیں اور غیر مشروط معافی مانگیں۔
کھانے کے وقفے کے بعد جیسے ہی ایوان پریزائڈنگ اسپیکر میناکشی لیکھی نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا ، حکمران جماعت کے ارکان کھڑا ہوکر یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ وقفہ صفر کے دوران مسٹر پرتاپن اور مسٹر کوریاکوس محترمہ ایرانی کی نشست کے سامنے آکر آستین اوپر کرکے انہیں دھمکی دی ۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ یہ ایک دھمکی دینے والی صورتحال تھی جبکہ محترمہ ایرانی بطور ممبر اپنی بات کہہ رہی تھیں۔ کانگریس کے اراکین کا دھمکی آمیز انداز میں ان کے سامنے جاکر بات کرنا غلط ہے ، لہذا دونوں ممبران کو ایوان میں آنا چاہئے اور غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جب یہ معاملہ ہوا اس وقت وہ ایوان میں نہیں تھے اور انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ وہ ممبروں سے بات کریں گے اور ان سے اس بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔
محترمہ ایرانی کی پچھلی نشست پر بیٹھی بی جے پی کی سنگیتا دیو نے کہا کہ کانگریس کے دونوں ممبران آستین چڑھاکرمارنے کے انداز میں وزیر برائے بہبود خواتین اطفال کے پاس آئے۔۔ انہوں نے ایک خاتون ممبر سے بہت ہی غلط اور دھمکی آمیز انداز میں بات کی ہے۔ اسی دوران حکمراں جماعت کے ممبروں نے ہنگامہ شروع کیا ، جس پر محترمہ لیکھی نے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔
'بدسلوکی کرنے والے کانگریسی رکن ایوان میں آکر معافی مانگیں' - دونوں ممبران ایوان میں آئیں اور غیر مشروط معافی مانگیں
لوک سبھا میں حکمران جماعت نے کانگریس کے رکن ٹی ایم پرتاپن اور ڈین کوریا کوس پر وزیر برائے بہبود اطفال و خواتین اسمرتی ایرانی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
حکمراں جماعت نے ہنگامہ کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں ممبران ایوان میں آئیں اور غیر مشروط معافی مانگیں۔
کھانے کے وقفے کے بعد جیسے ہی ایوان پریزائڈنگ اسپیکر میناکشی لیکھی نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا ، حکمران جماعت کے ارکان کھڑا ہوکر یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ وقفہ صفر کے دوران مسٹر پرتاپن اور مسٹر کوریاکوس محترمہ ایرانی کی نشست کے سامنے آکر آستین اوپر کرکے انہیں دھمکی دی ۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ یہ ایک دھمکی دینے والی صورتحال تھی جبکہ محترمہ ایرانی بطور ممبر اپنی بات کہہ رہی تھیں۔ کانگریس کے اراکین کا دھمکی آمیز انداز میں ان کے سامنے جاکر بات کرنا غلط ہے ، لہذا دونوں ممبران کو ایوان میں آنا چاہئے اور غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جب یہ معاملہ ہوا اس وقت وہ ایوان میں نہیں تھے اور انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ وہ ممبروں سے بات کریں گے اور ان سے اس بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔
محترمہ ایرانی کی پچھلی نشست پر بیٹھی بی جے پی کی سنگیتا دیو نے کہا کہ کانگریس کے دونوں ممبران آستین چڑھاکرمارنے کے انداز میں وزیر برائے بہبود خواتین اطفال کے پاس آئے۔۔ انہوں نے ایک خاتون ممبر سے بہت ہی غلط اور دھمکی آمیز انداز میں بات کی ہے۔ اسی دوران حکمراں جماعت کے ممبروں نے ہنگامہ شروع کیا ، جس پر محترمہ لیکھی نے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔
TAGGED:
وزیر پرہلاد جوشی