ETV Bharat / state

'سیف الدین سوز کے ساتھ ایک قیدی کی طرح سلوک'

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نظر بند کشمیری سیاسی رہنما سیف الدین سوز کے متعلق کہا کہ 'بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینئر رہنما سیف الدین سوز کے ساتھ ایک قیدی کی طرح سلوک کررہی ہے'۔

سیف الدین سوز کے ساتھ ایک قیدی کی طرح سلوک:واڈرا

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 5:02 PM IST

پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'سوز نے بھارتی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مرکزی حکومت کشمیر میں ظلم کررہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'سیف الدین سوز کے ساتھ ایک قیدی کی طرح برتاؤ کرکے بی جے پی حکومت نے جمہوریت کو کچل دیا ہے'۔

پرینکا نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک برس سے ظلم و بربریت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ میں حکومت کو یہ یاد دلانا چاہتی ہوں کہ بھارت جمہوری ملک ہے'۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں سوز کو میڈیا رپورٹس کے حوالے سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ وہ ابھی بھی نظربند ہیں۔ ان کے رہائش گاہ پر تالا لگایا گیا ہے جس کے پیش نظر سابق مرکزی وزیر نے عدلیہ پر زور دیا تھا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.