ETV Bharat / state

'راہل، گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ دو برس سے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وجے مالیا، نیرو مودی وغیرہ مفرور افراد کی جائیداد ضبط کرنے اور نیلام کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

prakash javdekar
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 8:37 PM IST

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے صحافیوں سے کہا کہ 'حق معلومات کے تحت ایک اطلاع کی بنیاد پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے پھنسے ہوئے قرض کی 62 ہزار کروڑ روپے کی رقم معاف کردی ہے۔'

جاؤڈیکر نے کہا کہ 'راہل گاندھی اس فرق کو نہیں سمجھتے کہ بینک کے کھاتوں میں کسی قرض کو ’رائٹنگ آف‘ کرنے کا مطلب ’ویونگ آف‘ یعنی معاف کرنا نہیں ہوتا۔'

انہوں نے کہا کہ کسی پھنسے ہوئے قرض کو رائٹ آف کا مطلب معاف کرنا نہیں ہوتا۔ قرض کے خلاف وصولی کی کارروائی بند نہیں کی گئی ہے لیکن گاندھی دو برس سے ایسا بھرم پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'گاندھی کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے مالی حساب کتاب کے نظام کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی چاہیے۔ چدمبر انہیں سمجھائیے کہ کتاب میں پھنسے ہوئے قرض کی رقم کو ’رائٹ آف‘ کرنے کا مطلب ’ویو آف‘ یعنی معاف کرنا نہیں ہوتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت نے ایک روپے کا بھی قرض معاف نہیں کیا ہے۔ ایسے مفرور قرض دار نیرو مودی کو جیل میں ڈالا گیا ہے۔ ان کی جائیداد ضبط کر کے نیلام کی گئی ہے۔ اسی طرح سے وجے مالیا کے راستے بند ہوگئے ہیں۔ ان کو ملک میں لایا جائے گا۔'

جاؤڈیکر نے کہا کہ 'جو بھی پھنسا ہوا قرض ہے، اسے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دور حکومت میں دیا گیا تھا۔ مودی حکومت ان قرض کھاتوں کا پورا پیسہ واپس لائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.