ETV Bharat / state

Indo China Border Clash چین کے ساتھ فوجی جھڑپ کے معاملے پر بی جے پی کی راہل گاندھی پر تنقید

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 11:17 AM IST

جے پور میں راہل گاندھی کی پریس کانفرنس نے ایک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے چین اور توانگ کے بارے میں سوال نہیں کریں گے۔ وہاں چین کے فوجی بھارت کے فوجیوں کو مار رہے ہیں۔ BJP targeting Rahul Gandhi

چین کے ساتھ فوجی جھڑپ کے معاملے پر بی جے پی نے کی راہل گاندھی پر تنقید

جے پور: جمعہ کو جے پور میں بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر راہل گاندھی کا پریس کانفرنس میں دیا گیا بیان اب ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے حال ہی میں اروناچل پردیش کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ساتھ بھارتی فوجیوں کی جھڑپ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوجیوں کو چینی فوجی مار رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان اور جے پور رورل سے رکن پارلیمنٹ کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ان کے بیان پر سوالات اٹھائے۔ اسی دوران بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بھی اس پر تبصرہ کیا۔ Rahul Gandhi Press Conference On Tawang

  • राहुल गाँधी के भारतीय सैनिकों पर दिए ओछे बयान पर चीन सीमा पर स्थित तवांग के नागरिकों की प्रतिक्रिया pic.twitter.com/ejVJT5vMzW

    — Laxmikant bhardwaj (@lkantbhardwaj) December 16, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

राहुल गाँधी के भारतीय सैनिकों पर दिए ओछे बयान पर चीन सीमा पर स्थित तवांग के नागरिकों की प्रतिक्रिया pic.twitter.com/ejVJT5vMzW

— Laxmikant bhardwaj (@lkantbhardwaj) December 16, 2022

راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لکشمی کانت بھردواج نے بھی توانگ کے لوگوں کا ردعمل اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ اروناچل پردیش کے لوگ راہل گاندھی کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔ ایم پی کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ پورا ملک توانگ میں بھارتی فوج کی بہادری کا جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو بتانا چاہئے کہ ان کے پرنانا نے ملک کی 37 ہزار مربع کلومیٹر زمین چین کے ہاتھوں کیوں گنوائی۔ انہوں نے راہل گاندھی کے اس تبصرہ کو بُرا قرار دیا۔ وہیں کپل مشرا نے یہ بھی لکھا کہ جب بھی چین کو گھیر لیا جاتا ہے، وہ راہل گاندھی کو آگے رکھتا ہے۔ BJP Leaders Criticize on Rahul Gandhi

چین کے ساتھ فوجی جھڑپ کے معاملے پر بی جے پی نے کی راہل گاندھی پر تنقید
چین کے ساتھ فوجی جھڑپ کے معاملے پر بی جے پی نے کی راہل گاندھی پر تنقید

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On China چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے، حکومت سچ چھپا رہی ہے، راہل گاندھی

جے پور: جمعہ کو جے پور میں بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر راہل گاندھی کا پریس کانفرنس میں دیا گیا بیان اب ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے حال ہی میں اروناچل پردیش کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ساتھ بھارتی فوجیوں کی جھڑپ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوجیوں کو چینی فوجی مار رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان اور جے پور رورل سے رکن پارلیمنٹ کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ان کے بیان پر سوالات اٹھائے۔ اسی دوران بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بھی اس پر تبصرہ کیا۔ Rahul Gandhi Press Conference On Tawang

  • राहुल गाँधी के भारतीय सैनिकों पर दिए ओछे बयान पर चीन सीमा पर स्थित तवांग के नागरिकों की प्रतिक्रिया pic.twitter.com/ejVJT5vMzW

    — Laxmikant bhardwaj (@lkantbhardwaj) December 16, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لکشمی کانت بھردواج نے بھی توانگ کے لوگوں کا ردعمل اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ اروناچل پردیش کے لوگ راہل گاندھی کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔ ایم پی کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ پورا ملک توانگ میں بھارتی فوج کی بہادری کا جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو بتانا چاہئے کہ ان کے پرنانا نے ملک کی 37 ہزار مربع کلومیٹر زمین چین کے ہاتھوں کیوں گنوائی۔ انہوں نے راہل گاندھی کے اس تبصرہ کو بُرا قرار دیا۔ وہیں کپل مشرا نے یہ بھی لکھا کہ جب بھی چین کو گھیر لیا جاتا ہے، وہ راہل گاندھی کو آگے رکھتا ہے۔ BJP Leaders Criticize on Rahul Gandhi

چین کے ساتھ فوجی جھڑپ کے معاملے پر بی جے پی نے کی راہل گاندھی پر تنقید
چین کے ساتھ فوجی جھڑپ کے معاملے پر بی جے پی نے کی راہل گاندھی پر تنقید

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On China چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے، حکومت سچ چھپا رہی ہے، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.