ETV Bharat / state

دہلی: بی جے پی بوتھ کارکنوں کی کانفرنس پانچ جنوری کو

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 2:56 PM IST

دہلی میں 21 برس سے اقتدار سے دور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے بوتھ سطح کے کارکنوں کو سرگرم کرنے کے لیے پانچ جنوری کو کانفرنس منعقد کی ہے ۔

دہلی: بی جے پی بوتھ کارکنوں کی کانفرنس پانچ جنوری کو
دہلی: بی جے پی بوتھ کارکنوں کی کانفرنس پانچ جنوری کو

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے دہلی انتخابات کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پانچ جنوری کو اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں بوتھ سطح کے کارکنوں کی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں بی جے پی کے 15 ہزار کارکن شرکت کریں گے جنہیں پارٹی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اسمبلی انتخابات میں جیت کا منتر دیں گے۔

اس موقع پر بی جے پی کے نائب صدر شیام جاجو، دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور رکن پارلیمان وجے گوئل اور متعدد دیگر رہنما موجود تھے۔

جاوڈیکر نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخاب سال 2020 کے پہلے انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی اسے پوری طاقت سے مثبت ایجنڈے کے ساتھ لڑے گی اور انہیں یقین ہے کہ اس بار فتح پارٹی کے حصے میں ہی آئے گی۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کا چہرہ کون ہوگا؟ جاوڈیکر اس سوال کو ٹال گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی حکمت عملی کے مطابق صحیح فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا وقت آنے پر آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دہلی میں آئندہ چند دنوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جائے گا۔ بی جے پی گزشتہ 21 برسوں سے اقتدار سے باہر ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کو 70 رکنی اسمبلی میں صرف تین سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کو تاریخی فتح حاصل ہوئی تھی اور اس نے 67 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ تین بار سے اقتدار میں رہی کانگریس صفر پر سمٹ گئی تھی۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 1 2020 2:02PM

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی بوتھ کارکنوں کی کانفرنس پانچ جنوری کو

نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) دہلی میں 21 برس سے اقتدار سے دور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے بوتھ سطح کے کارکنوں کو سرگرم کرنے کے لئے پانچ جنوری کو کانفرنس منعقد کی ہے ۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے دہلی انتخابات کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پانچ جنوری کو اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں بوتھ سطح کے کارکنوں کی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں بی جے پی کے 15 ہزار کارکن شرکت کریں گے جنہیں پارٹی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اسمبلی انتخابات میں جیت کا منتر دیں گے۔

اس موقع پر بی جے پی کے نائب صدر شیام جاجو، دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ وجے گوئل اور متعدد دیگر لیڈر موجود تھے۔

مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخاب سال 2020 کے پہلے انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی اسے پوری طاقت سے مثبت ایجنڈے کے ساتھ لڑے گی اور انہیں یقین ہے کہ اس بار فتح پارٹی کے حصے میں ہی آئے گی۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کا چہرہ کون ہوگا؟ مسٹر جاوڈیکر اس سوال کو ٹال گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی حکمت عملی کے مطابق صحیح فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا وقت آنے پر آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دہلی میں اگلے چند دنوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جائے گا۔ بی جے پی گزشتہ 21 برسوں سے اقتدار سے باہر ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کو 70 رکنی اسمبلی میں صرف تین سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کو تاریخی فتح حاصل ہوئی تھی اور اس نے 67 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ تین بار سے اقتدار میں رہی کانگریس صفر پر سمٹ گئی تھی۔

یو این آئی۔ این یو۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.