ETV Bharat / state

Tripura Assembly Election بی جے پی نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے 48 امیدواروں کا اعلان کیا - تریپورہ انتخابات کے لیے بی جے پی امیدوار

تریپورہ میں 16 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے بی جے پی نے کُل 60 میں سے 48 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ BJP Candidates List For Tripura Polls

بی جے پی نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے 48 امیدواروں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 2:23 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا کو ٹاؤن بورڈوولی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ ان ناموں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا، پارٹی کے تریپورہ انچارج ڈاکٹر مہیش شرما، تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلو دیو اور الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔

وہیں 12 امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بی جے پی نے مرکزی وزیر پرتیما بھومک کو دھن پور سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا ٹاؤن بورڈوولی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں بی جے پی کو بڑی برتری مل سکتی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ایم ایل اے مبشر علی اور ترنمول کانگریس لیڈر سبل بھومک نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر بلال میا اور کچھ دوسرے لیڈروں کے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Assembly Election 2023 الیکشن کمیشن نے تریپورہ کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا

بی جے پی کی پہلی فہرست میں شامل 48 امیدواروں میں سے تقریباً ایک چوتھائی خواتین ہیں۔ تریپورہ اسمبلی کی کل 60 سیٹوں کے لیے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ امیدواروں کی نامزدگی کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 جنوری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 فروری ہوگی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کرن گٹے نے کہا کہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 2 مارچ کو ہوگی۔ تریپورہ کی حتمی ووٹر لسٹ میں 28,13,478 ووٹر ہیں، جن میں سے 14,14,576 مرد، 13,98,825 خواتین اور 77 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں، 10,344 سروس ووٹر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.