ETV Bharat / state

LPG Cylinder Price Hike تہوار سے پہلے بڑا جھٹکا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

گیس سلنڈر کی قیمتیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو مقرر کی جاتی ہیں۔ آج یکم نومبر کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ LPG Price Hike in Delhi,Mumbai, 100 rupees hike

Commercial LPG cylinder prices rise
Commercial LPG cylinder prices rise
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 10:07 AM IST

نئی دہلی: پٹرولیم کمپنیوں نے نومبر کے پہلے ہی دن بڑا جھٹکا دیا ہے۔ 19 کلو گرام کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دراصل ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو پٹرولیم کمپنیاں گیس سلنڈر کی قیمتوں کا فیصلہ کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں، کروا چوتھ اور دیوالی کے تہواروں سے پہلے، آج یکم نومبر کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  • 'महंगाई मैन मोदी' का चाबुक फिर चला है।

    कमर्शियल सिलेंडर '103 रुपए' महंगा हुआ।

    — Congress (@INCIndia) November 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • دارالحکومت دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت:

پٹرولیم کمپنیوں کے کمرشیل سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں آج سے نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت 1,833 روپے ہو گئی ہے۔اس سے پہلے اس کی قیمت 1731 تھی۔ اس کے ساتھ ہی، ملک کی صنعتی راجدھانی ممبئی میں نئی ​​قیمت بڑھ کر 1785.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1684 روپے تھی۔ کولکاتہ کی بات کریں تو یہاں کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 1943 روپے ہے جو پہلے 1839.50 روپے تھی۔ چنئی میں بھی قیمت بڑھ کر 1999.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1898 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی حکومت مہنگائی کے لیے ذمہ دار

  • گزشتہ ماہ بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

مرکز کی مودی حکومت نے اجولا اسکیم کے تحت دستیاب سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کرکے راحت دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پٹرولیم کمپنیوں نے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ اکتوبر میں اس کی قیمتوں میں 200 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.