ETV Bharat / state

بھیما کوروے گاؤں تشدد: ملزم نے عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی - ملزم گوتم نولکھا

بھیما کورے گاؤں تشدد کیس کے ملزم گوتم نولکھا نے اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔

Delhi High Court
دہلی ہائی کورٹ
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:22 PM IST

بھیما کورے گاؤں تشدد کیس کے ایک ملزم گوتم نولکھا نے دہلی ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ گوتم نولکھا نے اپنی خراب صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملزم کے وکیل واریشہ فراسر کی جانب سے داخل کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گوتم نولکھا کچھ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ انھیں کلونیک پولیپوسیس، کرانک گیسٹرائٹیس اور لیکٹوس کی بیماری ہے۔ حال ہی میں صفدرجنگ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ہائی بلڈ پریشر کی بھی نشاندہی کی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوتم نولکھا کی عمر 67 سال ہے اور انہیں جیل میں انفیکشن کا خطرہ ہے اس وقت گوتم نولکھا تہاڑ جیل میں ہیں۔

گذشتہ 8 اپریل کو سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا اور آنند تیلٹومبڈے کو خود سپردگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی، اس کے بعد گوتم نولکھا نے دہلی میں خودسپردگی کی تھی۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2018 کو بھیماکورے گاؤں کی دو سوویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں تشدد ہو گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے 162 افراد کے خلاف 58 مقدمات درج کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.