ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا انیس جنوری کو کشمیر پہنچے گی، تیئیس پارٹیاں مدعو - سنتوکھ سنگھ چودھری

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری کو جموں میں داخل ہوں گی، ہمیں امید ہے کہ جتنی پارٹیوں کو یاترا میں مدعو کیا گیا ہے وہ تمام پارٹیاں یاترا میں شامل ہوں گی۔ Bharat Jodo Yatra Will Reach Kashmir on January 19

Etv Bharat
بھارت جوڑو یاترا
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 12:05 PM IST

دہلی: کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ہم 19 جنوری کی دوپہر کو جموں میں داخل ہوں گے، پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے 23 پارٹیوں کو 30 جنوری کو سری نگر آنے کی دعوت دی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنی پارٹیوں نے دعوت قبول کی ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سبھی آئیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست پنجاب کے جالندھر کے کالا بکرا گاؤں سے آج بھارت جوڑو یاترا کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بتادیں کہ رکن پارلیمان سنتوکھ سنگھ کی موت کی وجہ سے بھارت جوڑو یاترا کل (اتوار) کو روک دی گئی تھی۔ کانگریس کے رکن پارلیمان سنتوکھ سنگھ چودھری کی ہفتہ کو یاترا کے دوران موت ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ سے ایک دن کے لیے بھارت جوڑو یاترا روک دی گئی۔ پارٹی نے آنجہانی لیڈر کے احترام کے طور پر یاترا کو 24 گھنٹے کے لیے روک دیا تھا۔

راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لینے کے دوران وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔ انہیں ایمبولینس کے ذریعے پھگواڑہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پروگرام کے مطابق یہ یاترا 18 جنوری کو صبح ساڑھے چھ بجے کانگڑا ضلع کے میلوان سے ہماچل پردیش میں داخل ہوگی۔ ریاست میں 24 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی ملوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ہر ضلع کا کلچر دیکھنے کو ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تین ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد 18 جنوری کو ہماچل پردیش کے میلوان پہنچے گی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری کو جموں میں داخل ہونگی وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایک بیان میں 23 سیاسی پارٹیوں کو بھارت جوڑو یاترا میں مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra Kashmir Arrangement بھارت جوڑو یاترا کا کشمیر میں والہانہ استقبال ہوگا، رمن بھلا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.