مرکزی وزارت صحت اور ویکسین بنانے والے بھارت بایوٹیک نے ہفتے کے روز واضح کیا کہ کو-ویکسین دو خوراکوں والی کورونا وائرس کی ویکسین ہے اور وج کو صرف پہلی خوراک ہی دی گئی تھی۔ وج کو 18 دسمبر کو دوسری خوراک دی جانی ہے، جس کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ٹیم کرے گی۔
ہریانہ کے وزیر انل وج نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ کو-ویکسن ایک دیسی ویکسین ہے، جس کو انڈیا بائیوٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔
امبالا سول ہسپتال میں سول سرجن ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ 'پہلی ویکسینیشن کے 15 دن کے اندر جسم میں اینٹی باڈیز نہیں بن سکتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: کسان مسئلے کو جلد حل کرنے پر وزیراعظم کا زور، آگے کے لائحہ عمل پر سب کی نگاہ
ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ '67 سالہ ہریانہ کے وزیر انل وج کو 20 نومبر کو ویکسین دی گئی تھی۔ آج 15 واں دن ہے۔ ویکسین کی دو خوراکیں ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انسانی جسم میں اینٹی باڈیز کی تشکیل میں 42 دن لگتے ہیں۔'
واضح رہے کہ کو ویکسین کی ریسرچر ٹیم بھی انل وج کی جانچ کے لئے امبالا پہنچ رہی ہے۔