ETV Bharat / state

دہلی: جامع مسجد کے بازار سے رونقیں اب بھی ندارد - meat market suffering in jama masjid bazar

اپنی گرد آلود گلیوں اور پیچیدہ راستوں کے ساتھ پرانی دہلی کا تاریخی علاقہ گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لیے خوابوں کی جنت جیسی حیثیت رکھتا ہے۔

دہلی
دہلی
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 7:10 AM IST

پرانی دہلی کے طعام خانوں میں مختلف اقسام کے چٹخارے دار گوشت کے پکوان دستیاب ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی اس بازار کی رونقیں ماند پڑچکی ہیں۔

فصیل بند شہر کے وہ بازار جو لذیذ پکوانوں کے لیے ملک بھر میں مشہور ہیں، جہاں مغلیہ دور کے لذیذ کھانوں کے شوقین افراد دہلی اور قرب و جوار سے اپنی زبان کی تسکین کے لیے کھینچے چلے آتے ہیں اب وہاں بھی دوکاندار گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے نظر آئے۔

جامع مسجد کے بازار سے رونقیں اب بھی ندارد

جامع مسجد کے اس بازار کی خاصیت ہی یہاں کی تنگ گلیوں میں ملنے والے ذائقہ دار پکوان ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن اور پھر انلاک کیے جانے کے باوجود بازاروں میں وہ رونقیں ندارد دکھی جو پہلے دیکھنے کو ملا کرتی تھیں۔

آٹھ جون کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹ پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے باوجود جامع مسجد کے طعام خانوں و ہوٹلوں کے دروازے بند نظر آئے۔ حالانکہ بہت سے طعام خانوں و ہوٹلوں کے باہر لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے متعدد افراد بھی نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.