ETV Bharat / state

انسانیت کی زندہ مثال 'بی ہیومن' ہے

رواں برس کورونا وائرس دہلی میں خطرناک رخ اختیار کیے ہوئے ہے، جہاں ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے وہیں بازاروں میں بھی آکسیجن سلینڈر کی کالا بازاری شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں پرانی دہلی کے کچھ نوجوان ان تمام پریشانیوں کے باوجود انسانیت کے جذبے کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 7:52 AM IST

Updated : Apr 24, 2021, 11:35 AM IST

be human provide oxygen for needy in delhi
انسانیت کی زندہ مثال 'بی ہیومن' ہے

کورونا کے اس دور میں جہاں ہر طرف ہاہا کار مچا ہوا ہے۔ وہیں دوسری جانب پرانی دہلی کے کچھ نوجوان روزے کی حالت میں ضرورت مندوں تک آکسیجن پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ گذشتہ برس جب کورونا وائرس نے اپنا ستم ڈھانا شروع کیا تھا تب بی ہیومن نامی غیر سرکاری تنظیم نے پرانی دہلی کی تنگ گلیوں میں رہنے والے مریضوں تک سانسیں پہچانے کا کام شروع کی تھی لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ رواں برس وہ آکسیجن سلینڈر کووڈ مریضوں کی جان بچائیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

دہلی میں جب کورونا سے حالات بے قابو ہوئے تب بی ہیومن کے ذمہ داران نے آکسیجن سلینڈر کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا جس کے بعد مریضوں کی جانب سے انہیں فون کالز آنے شروع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا نمبر دہلی اور پڑوسی ریاستوں میں وائرل ہونے لگا۔

oxygen cylinder
آکسیجن سلینڈر

بی ہیومن کے مطابق اب تک 400 مریض ان سے آکسیجن سلینڈر کی مدد لے چکے ہیں، جبکہ 200 سے زائد افراد آکسیجن سلینڈر بی ہیومن سے بغیر کسی عجرت کے بھروا کر لے جا چکے ہیں۔

oxygen cylinder
آکسیجن سلینڈر

مزید پڑھیں:

فضائیہ آکسیجن کنٹینر، ادویات اور دیگر سامان پہنچا رہا ہے

یہ نوجوان دہلی اور دیگر ریاستوں سے آکسیجن سلینڈر خرید کر بغیر تمام مذاہب کے ماننے والے ضرورتمندوں کو مفت آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ اس دوران ان کے پاس مدد کے لیے روزانہ 500 سے زائد فون کالز آ رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 24, 2021, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.