نئی دہلی:اروناچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعزای سیکریٹری نبام وویک نے کہاکہ ہم اروناچل پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کا آغاز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ لیگ نہ صرف غیر معمولی کرکٹنگ ایکشن کا وعدہ کرتی ہے بلکہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
ریاست کی کرکٹ کی بے پناہ صلاحیت بھی اس لیگ سے ابھرے گی۔
اے پی ایل ٹورنامنٹ کمشنر مسٹر ایچ ایس رانا نے کہاکہ لیگ کو اروناچل پردیش میں کرکٹ کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پانچ مسابقتی ٹیموں کی شرکت کے ساتھ، یہ T20 فارمیٹ کا ٹورنامنٹ شائقین کو اپنی نشستوں پر باندھے رکھے گا"اروناچل کے نوجوانوں میں فٹ بال کا جنون کافی عرصے سے موجود ہے۔ اب انہیں کرکٹ میں اپنا کیریئر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ صرف وہی کھلاڑی اس لیگ میں کھیلیں گے جو بی سی سی آئی میں رجسٹرڈ ہیں۔
جے ایچ اسپورٹ انڈسٹریز کے ڈاکٹر جسکانتا جھا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اروناچل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہماری وابستگی ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔ یہ لیگ اروناچل کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔پہلے سیزن میں پانچ ٹیمیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Shreyas Iyer کمر کا درد بہت پریشان کن تھا، الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، شریاس
اے پی ایل کے تحت فی الحال پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کے تمام کھلاڑی اروناچل پردیش سے ہیں۔ تمانگ ٹائیگرز ٹیم کے مالک ابھے سنگھ نے بتایا کہ یہ ٹورنمنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈے اینڈ نائٹ سات روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔ اروناچل میں کوئی اسٹیڈیم نہیں ہے لہذا یہ ٹورنامنٹ ناگالینڈ کے دیما پور کے سووینا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں شامل ہر ٹیم کو 4 میچ ملیں گے۔ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کو چھ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ پہلا میچ 12 ستمبر اور فائنل میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اے پی ایل کے لیے کچھ اسپانسرز مل گئے ہیں اور ہمیں اروناچل پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔