ETV Bharat / state

نرس کے کورونا مثبت پائے جانے پر باڑا ہندو راو ہسپتال بند - زچہ وارڈ میں صرف کچھ مریض

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے باڑا ہندو راو ہسپتال کی ایک نرس کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) مثبت پائے جانے پر ہسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔

نرس کے کورونا مثبت پائے جانے پر باڑا ہندو راو ہسپتال بند

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 3:11 PM IST

میونسپل کمشنر ورشا جوشی نے اتوار کو بتایا کہ 'ہفتہ کی شام ایچ آر ایچ میں ملازم ایک نرس کورونا مثبت پائی گئی۔ نرس نے ہسپتال کمپلکس میں گزشتہ دو ہفتہ کے دوران کئی جگہوں پر کام کیا ہے اس لیے ہسپتال کو پوری طرح کورینٹائن کرنے اور نرس کے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ لگانے کے لیے فی الحال بند کردیا گیا ہے۔

کمشنر نے کہاکہ 'ہسپتال میں زچہ وارڈ میں صرف کچھ مریض ہیں۔ ان کے لیے ہسپتال انتظامیہ بندوبست کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ یقینی طورپر لاپرواہی کا معاملہ ہے۔

یہ معاملہ کچھ گھنٹہ پہلے ہی نوٹس میں آیا ہے اس لیے کون ذمہ دار ہے، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں ہے۔ اس کی پوری جانچ کی جائے گی اور جو بھی ذمہ دار ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.