ETV Bharat / state

Reactions on Tablighi Jamaat Ban: آل انڈیا علما بورڈ کی سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کی مذمت - تبلیغی جماعت پر پابندی کی مذمت

آل انڈیا علما بورڈ All India Ulema Board کے جنرل سکریٹری انظر انور نے میڈیا کو بتایا کہ جس جگہ سے پوری دنیا میں اسلام پہنچا، آج وہی ملک اسلام کی تبلیغ کا کام کرنے والی تبلیغی جماعت پر پابندی لگارہا ہے۔

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی
author img

By

Published : Dec 16, 2021, 7:05 PM IST

آل انڈیا علماء بورڈ نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگانے Ban on Tablighi Jamaat in Saudi Arabia کے فیصلے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جس سعودی عرب سے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کا کام ہوا آج وہی سعودی حکومت تمام سیاسی امور سے پاک خالص اللہ کے لیے اور انسانیت سازی کے لیے کام کرنے والی تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کررہی ہے۔

انظر انور نے کہا کہ آ ل انڈیا علما بورڈ آل سعود سے تبلیغی جماعت کے خلاف لیے گئے فیصلے کو واپس لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور تبلیغی جماعت سے متعلق جو لوگ میڈیا میں اس کی تہمت پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے۔

انظر انور نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت وہ واحد تنظیم ہے جو سیاست سے پاک ہے۔ اس کا نہ تو آپ کو پروپیگنڈہ نظر آئے گا اور نہ ہی کوئی اشتہار۔ اس کا کام مسلمانوں کو برائی سے روکنا اور نیکی کی طرف بلانا ہے۔ یہ واحد تنظیم ہے جو گمراہ انسان کو اپنے رب سے جوڑتی ہے۔ پھر بھی اگر آل سعود اسے جرم سمجھے تو یہ ملت اسلامیہ کے لیے المیہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا علماء بورڈ سعودی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جلد بازی میں ایسا کوئی فیصلہ نہ کرے جس سے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیل جائے اور ملت اسلامیہ کو نقصان ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.