ETV Bharat / state

کونسلر طاہر حسین پر قتل کا الزام: ضمانت کی درخواست خارج - Councillor Tahir Hussain charged with murder

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آئی بی آفیسر انکیت شرما کے قتل کیس کے ملزم طاہر حسین کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

کونسلر طاہر حسین پر قتل کا الزام: ضمانت کی درخواست خارج

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 2:19 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ہند کے دوران شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف شمال مشرقی دہلی کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فسادات کے تناظر میں دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے پیر کو آئی بی اہلکار انکت شرما کے قتل کے ملزم اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کونسلر طاہر حسین کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے اس مقدمہ کا مرکزی ملزم ہونے کی وجہ سے طاہر کی ضمانت کی درخواست منظور کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے عدالت کے سامنے طاہر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

اس سے قبل 9 جولائی کو عدالت نے طاہر حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد آج اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا۔ واضح رہے کہ طاہر حسین کے خلاف دفعہ 302، 365، 201 اور دفعہ 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.