ETV Bharat / state

بابا کا ڈھابہ: بابا کانتا پرساد ہسپتال سے ہوئے ڈسچارج

دہلی کے بابا کا ڈھابہ کے مالک کانتا پرساد کو صفدر جنگ ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ دنوں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

baba ka dhaba owner kanta prasad discharged from hospital
بابا کانتا پرساد کو ہسپتال سے ہوئے ڈسچارج
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:27 PM IST

کم وقت میں زیادہ سرخیاں حاصل کرنے والے دہلی کے بابا کا ڈھابہ کے مالک کانتا پرساد نے گزشتہ دو روز قبل خودکشی کرنے کی کوشش کی، گھر والوں کے مطابق بابا نے پہلے شراب پی۔ جس کے بعد انہیں نیند نہیں آرہی تھی جس کے بعد نیند کی گولی لینے کے بعد وہ بیہوش ہوگئے۔ جس کے سبب بگڑتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے صفدر جنگ ہسپتال میں انہیں بھرتی کرایا گیا، جہاں علاج کے بعد اب ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کردیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد پورے معاملے کی تفتیش پولیس کررہی ہے کہ آخر بابا نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟

گزشتہ 5 روز قبل ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بابا کانتا پرساد نے کہا تھا کہ گورو واسن نے ایک فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انت بھلا تو سب بھلا‘ ان کے اور بابا کے درمیان میں اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ لیکن بابا نے ای ٹی وی نمائندہ کو بتایا تھا کہ گورو واسن ان سے ملنے آئے تھے اور ان کا صرف ایکی ہی مقصد تھا کہ بابا کے ذریعے کیے گئے کیس کو واپس لے لیں۔

مزید پڑھیں:

ظفریاب جیلانی ہسپتال سے ڈسچارج

حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ بابا نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی، لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بابا اور گورو واسن کے درمیان لگاتار تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا تھا اور لوگ بابا پر طنز کر رہے تھے۔ فی الحال بابا کی طبیعت بہتر ہے اور وہ اپنے گھر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.